Bharat Express

Javed Miandad on Dawood Ibrahim: ’داؤد ابراہیم نے مسلمانوں کے لئے بہت کیا، ان کا رشتہ دار ہونا فخر کی بات‘، انڈرورلڈ ڈان کے سمدھی جاوید میانداد کا بڑا بیان

سابق پاکستانی کپتان جاوید میانداد نے داؤد کی بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری بہو ماہ رخ بہت تعلیم یافتہ ہے۔ اس نے کانوینٹ اسکول سے پڑھائی کی اور پھر آگے کی تعلیم بھی ایک مشہور یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔

جاوید میانداد نے داؤد ابراہیم سے متعلق بڑی بات کہی ہے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا رشتہ دار ہونے کو فخر کی بات بتایا ہے۔ جاوید میانداد اورداؤد ابراہیم آپس میں سمدھی ہیں۔ داؤد ابراہیم کی بیٹی کی شادی جاوید میانداد کے بیٹے سے ہوئی ہے۔ جاوید میانداد نے اس پرخوشی کا اظہارکیا اورکہا کہ داؤد ابراہیم کا داماد ہونا خوشی کی بات ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داؤد ابراہیم نے مسلمانوں کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ اے بی پی نیوزکے مطابق، پاکستانی صحافی حسن ناصرکو دیئے انٹرویومیں جاوید میانداد نے یہ بات کہی ہے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ میں دبئی سے ہی لمبے وقت سے داؤد ابراہیم کو جانتا ہوں۔ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ان کی بیٹی کی شادی میرے بیٹے سے ہوئی ہے۔ میری بہو بہت پڑھی لکھی (تعلیم یافتہ) ہے۔ اس نے کانوینٹ اسکول سے پڑھائی کی اور پھرآگے کی تعلیم ایک مشہور یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔  جاوید میانداد کے بیٹے جنید اورداؤد ابراہم کی بیٹی ماہ رخ کی شادی 19 سال پہلے ہوئی تھی۔ دونوں نے سال 2005 میں دبئی میں شادی کی تھی۔

قابل ذکرہے کہ شادی تقریب کے دوران سیکورٹی کا خاص خیال رکھا گیا تھا اورپوری تقریب ہائی سیکورٹی میں ہوئی تھی۔ جاوید میانداد نے مزید کہا کہ کہ داؤد سے متعلق لوگوں کے دماغ میں غلط فہمی ہے۔ وہ ویسے انسان نہیں ہیں جیسا ہندوستان کے لوگ ان کے بارے میں سوچتے ہیں۔ داؤد ابراہیم کو سمجھ پانا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جیسا داؤد ابراہیم کی فیملی کے بارے میں سوچتے ہیں، ویسا کچھ بھی نہیں ہے۔

جاوید میانداد نے اپنے کرکٹ کیریئرکے دوران پاکستان کے لئے 124 ٹسٹ اور 233 ونڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ 1976 سے 1996 تک جاوید میانداد نے 20 سال پاکستان ٹیم میں کرکٹ کھیلا ہے۔ اس دوران، انہوں نے ٹسٹ میچ میں 8832  رن بنائے اور23 سنچری لگائیں۔ ونڈے میچ میں جاوید میانداد نے 7318  رن بنائے اور 8 سنچری لگائی۔ داؤد ابراہیم سے متعلق گزشتہ سال دسمبر میں خبرآئی تھی کہ وہ کافی بیمار ہے اورپاکستان کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ایسی خبریں تھیں کہ داؤد ابراہیم کو کسی نے زہردے دیا ہے اور کراچی کے اسپتال میں اس کا علاج چل رہا ہے۔ اس دوران پاکستان میں گوگل، یوٹیوب اور فیس بک ڈاؤن کردیئے گئے تھے۔ حالانکہ پاکستان کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

 بھارت ایکسپریس۔

 

Also Read