Bharat Express

Turkiye Parliament Boycott Coca Cola Nescafe: اسرائیل-غزہ جنگ کے درمیان ترکیہ کی پارلیمنٹ نے کوکا-کولا اور نیلسے پر لگائی پابندی

ترکیہ کی پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مبینہ اسرائیلی جارحیت کو حمایت دینے والی کمپنیوں کے پروڈکٹ کا بائیکاٹ کریں گے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان قرطلمس نے کہا کہ ان کمپنیوں کے سامان پھینک دیں گے۔

رجب طیب اردگان

Turkiye Parliament Boycott Coca Cola Nescafe: اسرائیل-غزہ جنگ کے درمیان ترکیہ کی پارلیفمنٹ نے اپنے ریستوراں سے کئی ایسے پروڈکٹ کے استعمال کا بائیکاٹ کیا ہے جو مبینہ اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرتے ہیں۔ ترکیہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان قرطلمس نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ان پروڈکٹس کا استعمال نہیں کرے گا جو اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرتی ہو۔ انہوں نے ترکیے کے شمالی صوبہ اوردو کے ایک گروپ میں کہا، ’’ترکی گرینڈ نیشنل اسمبلی میں ہم ان کمپنیوں کے کسی بھی پروڈکٹ کا استعمال نہیں کریں گے جو اسرائیلی جارحیت کو حمایت کرتی ہو۔‘‘

ٹی آرٹی نیوز کے مطابق، نعمان قرطلمس نے کہا ہے کہ اب سے ہم ان کمپنیوں سے کچھ نہیں خریدیں گے اور جو خرید لیا ہے، اسے پھینک دیں گے۔ حالانکہ نعمان قرطلمس نے اس بات کی جانکاری نہیں دی ہے کہ پارلیمنٹ کے ریستوراں سے کون کون سی کمپنیوں کے پروڈکٹ پر روک لگائی گئی ہے۔ رائٹرس کے مطابق، ترکیہ کی پارلیمنٹ نے کوکا-کولا اور نیسلے کے پروڈکٹ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ نیوز ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کوکا کولا اور نیسلے کو پارلیمنٹ کے ریسٹورنٹ کی فہرست سے ہٹایا گیا ہے۔

اسرائیل-فلسطین جنگ میں ترکیہ کا موقف

ترکہ نے غزہ پر اورفلسطینی عوام پر ہو رہے اسرائیلی حملوں سے متعلق سوال اٹھائے ہیں اوراس کے ساتھ ہی اس نے اسرائیل کو مل رہی مغربی ممالک کی حمایت کی بھی مذمت کی ہے۔ اسرائیل-غزہ جنگ کے درمیان ترکیہ نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔ سفیرکی واپسی سے متعلق ترکیہ کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ غزہ میں انسانی تباہی کو دیکھتے ہوئے ہم نے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم نے اپنے سفارت کاروں کو صلاح ومشورہ کے لئے واپس بلایا ہے۔

  -بھارت ایکسپریس