
عراق کے دارالحکومت بغداد میں جمعہ کے روز عرب لیگ کے 34 ویں سربراہ اجلاس کا آغاز ہوا۔ اجلاس میں عرب رہنما اورحکام گرین زون میں واقع سرکاری عمارت میں شریک ہوئے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیرس اور اسپین کے وزیراعظم پیڈروسانچیز بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ عراقی صدرعبداللطیف رشید نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ عرب سربراہ کانفرنس انتہائی پیچیدہ حالات اورسنگین چیلنجزمیں منعقد ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جنگ کا سایہ خطے کے امن واستحکام کے لئے خطرہ ہے۔ عراقی صدرنے ڈکٹیشن اور بیرونی مداخلت کی پالیسیوں اورطاقت کے استعمال کومسترد کرتے ہوئے اختلافات کے حل کے لئے سیاسی حل اورقومی مذاکرات کی اہمیت پرزوردیا۔ عراقی صدرنے کسی بھی حالت یا نام کے تحت غزہ کے باشندوں کی نقل مکانی کومسترد کرنے کے اپے موقف کا اعادہ کیا۔
دہشت گردی کے تمام اقسام سے نمٹنے کا عراق نے کیا اظہار
دوسری جانب عراقی وزیراعظم محمد شیاع سوڈانی نے اپنے ملک کی جانب سے دہشت گردی کی تمام اقسام سے نمٹنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے انروا کے کردارکو فعال کرنے اور غزہ میں امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لبنان کی خود مختاری کی باربارخلاف ورزیوں کی مذمت بھی کی۔ عراقی وزیراعظم نے شام پرامریکی پابندیاں ہٹانے کے فیصلے کو سراہا اورشام میں ایک ایسا آئینی نظام بنانے کی حمایت کی جس میں تمام شامی شامل ہوں۔ عراقی وزیراعظم نے مشترکہ عرب عمل کوفعال کرنے کے لئے 18 اقدامات کا اعلان کیا۔
رئيس وزراء #العراق: لن نبخل بأي جهد لدعم #سوريا#قناة_العربية pic.twitter.com/gC2ZRJzxai
— العربية (@AlArabiya) May 17, 2025
اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کرنے کا اعلان
اسپین کے وزیراعظم پیڈروسانچزنےغزہ پرانسانی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں ایک قرارداد پیش کرنے کے اپنے ملک کے ارادے کا اعلان کیا اورکہا کہ غزہ میں تشدد کے چکرکوروکنا ہوگا۔ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ اورناقابل قبول ہے اوریہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ سانچزنے فلسطینی ریاست کوتسلیم کرتے ہوئے دوریاستی حل کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا اوردوریاستی حل کے لئے سعودی عرب اورفرانس کی سربراہی میں ہونے والی امن کانفرنس کے لیے اپنی حمایت کا اظہارکیا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے بغداد سربراہ کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران غزہ میں “فوری اورمستقل جنگ بندی” کا مطالبہ کیا۔ یہ مطالبہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پرجنگ کو پھیلانے کے لئے شدید حملے شروع کرنے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔
رئيس وزراء #إسبانيا: سنقدم مشروع قرار للأمم المتحدة لإنهاء الحصار الإنساني على #غزة#قناة_العربية pic.twitter.com/MsS54XLpPr
— العربية (@AlArabiya) May 17, 2025
یاد رہے سربراہ کانفرنس قاہرہ میں مارچ میں ہونے والے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد منعقد ہورہی ہے جس میں عرب رہنماؤں نے غزہ کی تعمیرنو کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا تھا جو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی غزہ کے باشندوں کو بے گھرکرنے اورپٹی کو واشنگٹن کے کنٹرول میں دینے کی تجویز کا متبادل تھا۔ بغداد 34 ویں عرب لیگ سربراہ کانفرنس کی میزبانی ایسے حالات میں کر رہا ہے جب غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں اورانسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ عراق کے دارالحکومت کی سڑکوں کو 22 عرب ممالک کے پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ یہ شہر ملک کے دیگر شہروں کی طرح چار دہائیوں کے تنازعات اور جنگوں کے بعد نسبتاً کچھ پرسکون ہے۔
بشکریہ العربیہ اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔