مڈل ایسٹ یا مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان سعودی عرب کی راجدھانی ریاض واقع امریکی سفارت خانہ پر ڈرون سے حملہ کئے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔ نیوزایجنسی رائٹرس کے مطابق، پیرکے روزایک ایرانی ڈرون نے سفارت خانہ کی عمارت میں موجود سینٹرل انٹلی جنس (سی آئی اے) کے اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ اسٹیشن راست طورپرہدف تھا یا نہیں۔ سی آئی اے نے اس معاملے پرکچھ بھی بولنے سے انکارکردیا ہے۔
یہ واقعہ ہفتہ کے روزایران پرامریکی اوراسرائیل کے حملوں کے بعد سامنے آیا ہے، جس نے پورے خطے میں فوجی سرگرمیاں تیزکردی ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت دفاع کے مطابق، ریاض میں امریکی سفارت خانے پردوڈرون نے حملہ کیا۔ حملے میں معمولی آگ اوراملاک کوکچھ نقصان پہنچنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے بعد سعودی عرب میں امریکی افواج نے سیکورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے امریکی شہریوں کواگلے نوٹس تک سفارت خانہ سے دوررہنے کا مشورہ دیا ہے۔ منگل کے روزمعمول اورایمرجنسی یوایس سٹیزن سروس اپائنٹمنٹ منسوخ کردیئے گئے۔
ڈرون حملے میں کتنا ہوا نقصان؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سفارت خانے کی چھت کا ایک حصہ گرگیا اوراندرونی حصہ دھویں سے آلودہ ہوگیا۔ سفارت خانے کوساختی نقصان پہنچا ہے اورعملہ اب بھی وہاں پناہ لے رہا ہے۔ سفارت خانہ کے سب سے اوپری فلورپرتھا اوراس علاقے کے سب سے بڑے سفارت خانہ میں سے ایک ہے۔ دریں اثنا، ریاض، لبنان اورکویت میں امریکی سفارت خانہ منگل کے روزبند کردیئے گئے اورامریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک دوررہیں۔ حالانکہ یہ حملہ سعودی عرب میں جاسوسی ایجنسی کی موجودگی کے لئے ایک چھوٹا سا جھٹکا ہے، لیکن یہ مشکل میں پھنسی ایرانی حکومت کے لئے اہم ہوسکتا ہے، جو لمبے وقت سے سی آئی اے کو اپنا سب سے بڑا دشمن مانتی ہے، کیونکہ 1953 میں ایران کے منتخب وزیراعظم کوہٹانے والے ملٹری تختہ پلٹ میں واشنگٹن میں خاموشی سے مدد کی تھی۔
مکہ اورمدینہ سے ایران نے شہریوں کو واپس بلالیا
اس سے پہلے ایران نے سعودی عرب کے مکہ اورمدینہ شہرمیں رہنے والے تقریباً 9 ہزارایرانی شہریوں کوواپس ملک آنے کو کہا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ لوگ بھی اپنے ملک واپس لوٹنے لگے ہیں۔ سعودی عرب کو خدشہ ہے کہ ایران اس پرکسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے۔ ویسے امریکی اورسعودی عرب کی فوج ایرانی حملوں کو ناکام کرنے کے لئے ایک ساتھ کام کررہی ہے۔ سعودی عرب نے بھی اپنی فوج کو الرٹ کیا ہوا ہے۔ فی الحال امریکی جوان ہی ایرانی حملوں کو روک رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


