ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر ہندوستانی حکومت نے ایک دن کے ریاستی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
India-Iran Free Visa Travel: ہندوستان کے پاسپورٹ کی طاقت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، جوکہ ہندوستانیوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔ اب ہندوستان صرف اپنے پاسپورٹ سے ہی ایک اورملک میں گھوم سکتے ہیں۔ اس کے لئے انہیں ویزا کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ایران کی حکومت نے ہندوستان کو یہ تحفہ دیا ہے۔ ایران کا مقصد اپنے ملک میں سیاحت کو فروغ دینا اور پوری دنیا کے سیاحوں کو متوجہ کرنا ہے۔
ایران نے ہندوستان سمیت 33 ممالک کے لئے ویزا کی ضرورت کو ختم کردیا ہے۔ اب ان ممالک کے لوگ بغیرویزا کے ہی ایران جاسکیں گے۔ ساتھ ہی ہندوستانی شہری ایران کی ثقافتی وراثت اور سیاحت کو جان سکیں گے۔ اسے لے کرایران کے ثقافتی ورثہ کے وزیرعزت اللہ زرغامی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ دنیا بھرکے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
Iran to cancel visa requirements for visitors from 33 new countries, including India. The decision is aimed at boosting tourism arrivals and attracting more visitors from countries around the world, said Iranian Minister of Cultural Heritage, Tourism, and Handicrafts Ezzatollah…
— ANI (@ANI) December 15, 2023
ان ممالک کو بھی ملے گی ویزا کے بغیر انٹری
ایران نے ہندوستان کے ساتھ کئی ممالک کے سیاحوں کے لئے ویزا کی ضروریات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تیونس، لبنان، سعودی عرب، کئی وسط ایشیائی، افریقہ اور مسلم ممالک سمیت کل 33 ممالک کو بغیرویزا کے گھومنے کا تحفہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی اتحادی یورپی ملک کروشیا جو کہ نیٹو اوریورپی یونین کا رکن ہے، کے لوگوں کو بھی یہ تحفہ ملا ہے۔
تھائی لینڈ نے بھی ہندوستانیوں کے لئے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا تھا
آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے تھائی لینڈ نے بھی ہندوستان کے لئے ویزا کے بغیر اعلان کیا تھا۔ تھائی لینڈ کے وزیراعظم سینتا تھاوسن نے کہا تھا کہ یکم نومبر سے ہندوستانی بغیر ویزا کے تھائی لینڈ میں گھوم سکیں گے۔ تھائی لینڈ نے ہندوستان کے ساتھ تائیوان کو بھی مفت ویزا انٹری کی سہولت دی ہے۔
-بھارت ایکسپریس