Bharat Express DD Free Dish

India-Iran Relationship

ہندوستان کی آزادی کے بعد ہندوستان اورایران کے درمیان رشتے دھیرے دھیرے مضبوط ہوتے گئے۔ دونوں ممالک نے باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کئے اوروقت کے ساتھ ساتھ تعاون میں اضافہ کیا۔ 1950 اور1970 کی دہائیوں میں ایران کا امریکہ کی طرف جھکاؤمضبوط تھا۔ اس کے باوجود ایران نے ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات برقراررکھے۔

ایرانی سفیر نے کہا، ”ہاں، ہم نے اجازت دی ہے، لیکن میں یہ نہیں بتاؤں گا کہ کتنے جہازوں کو اجازت دی گئی ہے۔ بطور سفیر میں اس معاملے پر آئندہ بھی نظر رکھوں گا کیونکہ ایران اور بھارت کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ ایک سفیر کی حیثیت سے میں نے اپنی پوری کوشش کی اور کچھ تاخیر کے بعد یہ ممکن ہو سکا“۔

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے معاملے میں کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں وزیراعظم مودی کی خاموشی پربھی سوال اٹھائے ہیں۔ راہل گاندھی نے اس معاملے پر پی ایم مودی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا۔

مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود بند ہونے سے ہزاروں پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ مسافروں کو سفر سے قبل فلائٹ اسٹیٹس چیک کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ایران کے سفیر کبیر ڈاکٹر ایرج الٰہی نے کہا کہ ہندوایران کے سیاسی، سماجی اورعلمی تعلقات زمانہ قدیم سے ہیں، یہ دونوں ملک ساتھ رہے ہیں اورہمیشہ دنیا کے سامنے اپنی مشترکہ علمی میراث کوپیش کرتے رہے ہیں۔

اب اس پورے معاملے میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تین ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور انہیں جلد از جلد تلاش کرے۔ معاملہ سنگین ہے اور بھارتی حکومت اس معاملے میں کافی سنجیدہ ہے اور ایران سے مسلسل رابطے میں ہے۔

حال ہی میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایران میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 400 سے زائد افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اور صرف اگست کے مہینے میں 81 افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ ہلاک ہونے والے اشخاص کے احترام میں بھارت سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 مئی کو پورے ہندوستان میں ایک دن کا ریاستی سوگ رہے گا۔

ہندوستانی لوگ ایک اور ملک میں ویزا کے بغیر گھوم سکتے ہیں۔ ایران کی حکومت نے ہندوستان کے لئے ویزا کی ضرورت کو ختم کردیا ہے۔