ایران میں پنجاب کے تین نوجوانوں کو اغوا کر کے کروڑوں روپے تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ تینوں نوجوان سنگرور، ایس بی ایس نگر اور ہوشیار پور اضلاع سے ہیں۔ ان نوجوانوں میں سے ایک حسن پریت سنگھ دھوری کے وارڈ نمبر 21 کا رہنے والا ہے۔ ان نوجوانوں کو ورک پرمٹ پر آسٹریلیا بھیجنے کے بہانے دہلی سے ایران بھیجا گیاتھا۔اہل خانہ کے مطابق، نوجوانوں کا یکم مئی سے اپنے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ اب تک 11 دن گزر چکے ہیں۔ ویڈیو کال میں نوجوانوں کو رسیوں سے بندھا ہوا دیکھا گیا ہے۔ جسم پر کٹ کے نشانات ہیں اور گردن پر چاقو رکھا ہوا دکھایا گیا ہے۔ کبھی 55 لاکھ کا تاوان، کبھی ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انہیں بیرون ملک بھیجنے والا ایجنٹ مفرور ہے۔
— India in Iran (@India_in_Iran) May 28, 2025
حسن پریت کی ماں بلوندر کور نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کو آسٹریلیا بھیجنے کے نام پر دھوکہ دیا گیاہے۔ پڑوسی بھوپیندر سنگھ نے بتایا کہ اغوا کا علم اس وقت ہوا جب پٹواری کو خط موصول ہوا۔ انہوں نے حکومت سے تمام نوجوانوں کو بحفاظت واپس لانے کی اپیل کی۔
Three youths from Punjab — residents of Sangrur, SBS Nagar, and Hoshiarpur — have been kidnapped in Iran since May 1. They were en route to Australia on work permits via Delhi but were taken to Iran instead. Kidnappers are demanding ₹55 lakh to ₹1 crore in ransom. The agent… pic.twitter.com/XpPSKJNnGW
— Akashdeep Thind (@thind_akashdeep) May 28, 2025
اب اس پورے معاملے میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تین ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور انہیں جلد از جلد تلاش کرے۔ معاملہ سنگین ہے اور بھارتی حکومت اس معاملے میں کافی سنجیدہ ہے اور ایران سے مسلسل رابطے میں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




