پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان۔
Imran Khan Arrested: گزشتہ سال فوج کی تنقید کے بعد اقتدار گنوانے والے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ آج یعنی ہفتہ کے روز وہ توشہ خانہ معاملے میں اسلام آباد کی ایک نچلی عدالت میں پیش ہونے والے ہیں، لیکن پیشی کے لئے گھر سے نکلتے ہی ان کے گھر پر پولیس دروازہ توڑ کر گھس گئی اور کارکنان پر لاٹھی چارج کردیا ہے۔
اپنی رہائش گاہ پر ہوئی پولیس کی کارروائی کی جانکاری عمران خان نے خود ٹوئٹ کرکے دی۔ عمران خان نے کہا، میری پیشی میں آنے کے درمیان پنجاب پولیس نے زماں پارک میں میرے گھر پر حملہ کردیا ہے، میں وہاں نہیں ہوں اور بشریٰ بیگم گھر پر اکیلی ہیں۔ یہ کس قانون کے تحت ایسا کر رہے ہیں؟
Meanwhile Punjab police have led an assault on my house in Zaman Park where Bushra Begum is alone. Under what law are they doing this? This is part of London Plan where commitments were made to bring absconder Nawaz Sharif to power as quid pro quo for agreeing to one appointment.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2023
گرفتار ہوسکتے ہیں عمران خان!
توشہ خانہ معاملے میں ہی اس سے پہلے پاکستان پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرچکی ہے، لیکن وہ ناکام رہی۔ پولیس کی اس ناکامی کے پیچھے عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف ہے۔ دراصل پاکستان کی پولیس نے کہا تھا، عمران خان ہمارے لئے ریڈ لائن ہے، اگر حکومت ان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے تو وہ پورے ملک میں خراب ماحول کے لئے خود ذمہ دار ہوگی۔
-بھارت ایکسپریس