Bharat Express DD Free Dish

Hamas Releases US Hostage Aden Alexander: ڈونالڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے دورہ سے قبل حماس کا بڑا فیصلہ، امریکی قیدی کی ہوگی رہائی

حماس نے امریکی-اسرائیلی قیدی ایڈن الیکزینڈر کی رہائی کا اعلان کیا ہے، جوغزہ میں جنگ بندی میں ایک اہم قدم ہوسکتا ہے۔ توقع ہے کہ الیکزینڈر کی رہائی سے غزہ میں کشیدگی میں کمی آئے گی اورایک جامع سیاسی تصفیہ ہوگا۔ تاہم ریلیزکرنے کی تاریخ ابھی واضح نہیں ہے۔

hamas 1

حماس امریکی قیدی ایڈن لیکزینڈر کو رہا کرنے کے لئے تیار ہوگیا ہے۔

امریکہ کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق جاری بات چیت کے دوران حماس نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ حماس کے افسرخلیل الیحیٰ نے اتوارکے روز امریکی-اسرائیلی قیدی ایڈن الیکزینڈرکی جلد رہائی کا اعلان کیا۔ اس قدم کوغزہ میں کشیدگی کم کرنے اورایک جامع سیاسی معاہدے کی راہ ہموارکرنے کے لئے اسے اہم قراردیا جا رہا ہے۔

قطر، مصرکی ثالثی میں امریکہ اورحماس سیزفائرپربات چیت کررہے ہیں۔ الیکزینڈرحماس کی حراست میں آخری زندہ امریکی قیدی ہیں۔خلیل الیحیٰ نے کہا، ”الیکزینڈر کوحملوں کوروکنے، سرحدی چوکیوں کوپھرسے کھولنے اورغزہ پٹی میں ہمارے لوگوں تک انسانی امداد اور راحت پہنچانے کے مقصد سے اٹھائے جا رہے اقدامات کے تحت رہا کیا جائے گا۔“

حماس کی طرف سے جاری بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ایڈن الیکزینڈرکی رہائی کب ہوگی۔ یہ اعلان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس ہفتے مشرق وسطیٰ کے دورے سے ٹھیک پہلے ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اپنے اس دورے کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ اسرائیل نہیں جائیں گے۔

کون ہیں ایڈن الیکزینڈر

الیکزینڈر ایک اسرائیلی-امریکی فوجی ہے، جن کی امریکہ میں ہی پرورش ہوئی ہے۔ انہیں 7 اکتوبر، 2023 کوحماس کی قیادت والے حملے کے دوران اس کے بیس سے اغوا کرلیا گیا تھا، جس نے غزہ میں جنگ کوہوا دے دی تھی۔ الیکزینڈرکی رہائی سے متعلق اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ کچھ ماہ میں اکثرالیکزینڈرکا نام لیا ہے۔ ایڈن الیکزینڈر کی ماں یل الیکزینڈرنے فروری میں ایسوسی ایٹیڈ پریس سے کہا، ”ہربارجب وہ ایڈن کا نام لیتے ہیں، تو ایسا لگتا ہے کہ وہ بھولے نہیں ہیں۔ وہ نہیں بھولے کہ وہ امریکی ہے اوروہ اس پرکام کررہے ہیں۔“

حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک سے کیا کہا؟

غزہ میں سیزفائرروکنے کے لئے پھرسے بات چیت شروع ہونے کے بعد خلیل الیحیٰ نے قطراورمصرکوان کے درمیان  ثالثی کے لئے شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی ترکی کو بھی اس کی مسلسل حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ”ہم قطراورمصرکے ساتھ ساتھ اس اہم مدت میں ترکی کی مسلسل حمایت کے لئے بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔“

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read