حماس امریکی قیدی ایڈن لیکزینڈر کو رہا کرنے کے لئے تیار ہوگیا ہے۔
اسرائیل-غزہ جنگ بندی کے درمیان حماس نے پیشکش کی ہے کہ وہ امریکہ واسرائیل کی دوہری شہریت رکھنے والے ایک قیدی کورہائی دینے کے لئے تیار ہے۔ تاہم اس کے لئے اسرائیل جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لئے مذاکرات کرے، تاکہ مستقل جنگ بندی ہوسکے۔ تاہم اسرائیل نے اس پیشکش پر توجہ دینے کے بجائے اسے نفسیاتی جنگی حربہ قراردے دیا ہے۔ جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ نیوجرسی کے رہائشی ایڈن الیگزینڈرکورہا کرسکتا ہے۔
واضح رہے یہ 21 سالہ امریکی شہری ایڈن الیگزینڈراسرائیلی فوجی ہے۔ نیزحماس نے غزہ میں دوران قید ہلاک ہوچکے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں بھی اسرائیل کوواپس بھیجنے کی مشروط پیشکش کی ہے۔ قابل ذکرہے کہ غزہ میں 19 جنوری سے جنگ بندی چل رہی ہے۔ اس پہلے مرحلے کی جنگ بندی کی مدت 2 مارچ کواصولی طورپرختم ہوچکی ہے۔ مگرجنگ بندی کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے میں ابھی کافی مشکلات درپیش ہیں۔ نیزاسرائیل نے غزہ کا محاصرہ مزید سخت کرتے ہوئے امدادی سامان کی غزہ میں ترسیل روک دی ہے۔
قیدیوں کی رہائی چاہتا ہے اسرائیل
اسرائیل دوسرے مرحلے کی جنگ بندی کے لئے مذاکرات کے بغیر ہی باقی تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی چاہتا ہے۔ حتی کہ اس کے لئے مذاکرات سے بھی گریزاں ہے۔ جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے سلسلے میں پیش رفت کے بغیرقیدیوں کورہا نہیں کیا جاسکتا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں نیتن یاہو نے حماس کی اس نئی پیش کش کونفسیاتی جنگی حربہ کہہ دیا ہے۔
حماس اپنے موقف پرقائم
دوسری جانب اسرائیلی حکومت امریکی نمائندے اسٹیووٹکوف کی تجویزکوتسلیم کرنے کا حامی ہے، لیکن حماس اپنے موقف پرقائم ہے اوروہ اپنے موقف سے ایک ملی میٹربھی پیچھے نہیں ہٹا ہے۔ امریکی نمائندے اسٹیووٹکوف نے مارچ کے شروع میں رپورٹرزسے یہ کہا تھا کہ اسرائیلی قیدی رہا ہوجائیں گے۔ اب امریکہ کے قیدیوں کی رہائی کے لئے امریکی مذاکرات کارایڈم بوہلرنے حماس کے ساتھ بات چیت کی ہے اورامریکی شہری الیگزینڈرکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس کے دو رہنماوں نے کہا’ ایک امریکی کی رہائی کے لئے متفق ہیں تاہم چاراسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی واپسی دوسرے مرحلے کی جنگ بندی کے لئے اسرائیل کے مذاکرات شروع کرنے سے ہی ممکن ہے۔ حماس رہنماوں کے مطابق، ان کی مذاکرات کاروں سے بات چیت جاری ہے۔ تاکہ قابض اسرائیل کومجبورکیا جائے کہ وہ جنگ بندی کے تمام مراحل کوآگے بڑھانے کے لئے تعاون کرے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



