جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل مسلسل غزہ میں شبانہ روز بمباری کر رہا ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 700 سے زائد فلسطینی مارے گئے ہیں۔ انہوں نے حتمی تعداد گرچہ نہیں بتائی چونکہ ہر وقت تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اسرائیل جیسے جیسے بمباری تیز کررہا ہے اور شہری علاقوں کو نشانہ بنارہا ہے ،شہادتوں کی تعداد میں اسی طرح سے اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔
ایک طرف جہاں اسرائیل عام شہریوں کو نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتار رہا ہے اور وہیں دوسری جانب فلسطینیوں کی گرفتاری بھی تیز کردی گئی ہے۔مغربی کنارے میں رات گئے چھاپوں میں کم از کم 60 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی کے مطابق، اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں راتوں رات چھاپوں میں کم از کم 60 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ہفتے کی رات ہونے والی گرفتاریاں زیادہ تر ہیبرون، بیت لحم، جیریکو، رام اللہ، نابلس اور جینین کے قصبوں میں عمل میں آئیں۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں کم از کم چار خواتین بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے مطابق، تازہ ترین گرفتاریوں میں 7 اکتوبر سے مغربی کنارے سے گرفتار کیے گئے 3,000 فلسطینیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بہت سے قیدیوں کو “انتظامی حراست” کے نظام کے تحت بغیر کسی مقدمے یا الزامات کے رکھا جاتا ہے۔
Ministry of Foreign Affairs and Expatriates // warns of Netanyahu’s plans to solidify the separation between the West Bank and Gaza Strip, undermining the opportunity to embody the #Palestinian_State on the ground.
The #execution_crime of the martyr Assi by a settler’s bullet,… pic.twitter.com/XqlUwLLX0a— State of Palestine – MFA 🇵🇸🇵🇸 (@pmofa) December 3, 2023
فلسطینی وزارت خارجہ نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی حکومت کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کے درمیان “علیحدگی کو مستحکم کرنا” ہے، جس سے مستقبل کی فلسطینی ریاست کو نقصان پہنچے گا، کیونکہ وہ مہلک چھاپے مارتی ہے اور آبادکاروں کے تشدد کو پردہ دیتی ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزارت نے 38 سالہ احمد عسی کے قتل کی مذمت کی، جسے ہفتے کی شام مبینہ طور پر اسرائیلی آباد کاروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا،انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں صورت حال کو خراب کرنے کی ایک دانستہ کوشش کی جارہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔