بالی ووڈ اداکار سلمان خان۔ (فائل فوٹو)
بالی ووڈ اداکار سلمان خان ہمیشہ ہی کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ اب سلمان خان سے متعلق تازہ ترین اپڈیٹ سامنے آیا ہے، جسے جاننے کے بعد فینس خوشی سے جھوم اٹھیں گے۔ بھائی جان سے متعلق یہ اپڈیٹ ان کے اگلے پروجیکٹ سے متعلق ہے، لیکن اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخرسلمان خان سے متعلق یہ اپڈیٹ کیا ہے، تو آئیے اس کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔
لیہہ میں شوٹنگ کریں گے سلمان خان
بالی ووڈ ہنگامہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، سلمان خان لیہہ میں شوٹنگ کرنے والے ہیں۔ جی ہاں، سلمان خان، کرنل بکوملّا سنتوش بابو-16 بہارریجمنٹ کے بہادرافسرکے کردارمیں نظرآنے والے ہیں۔ کرنل بکوملّا سنتوش بابوسنتوش سے سال 2020 کے دوران اپنی جان کی قربانی دی تھی۔ ذرائع کے مطابق، سلمان خان کرنل بکوملّا سنتوش بابوجیسے فوجی افسرکا کردارنبھانے کے لئے سخت محنت کرتے ہوئے نظرآنے والے ہیں۔
سخت ٹریننگ بھی کرنے والے ہیں بھائی جان
اس کے لئے نہ صرف بھائی جان لیہہ میں شوٹنگ کے لئے جائیں گے بلکہ اس کے لئے انہیں سخت ٹریننگ بھی دی جائے گی اور وہ بہت محنت کرتے ہوئے نظرآنے والے ہیں۔ اس فلم میں کرنل بابو کا کردار مہاویر چکرفاتح کی ہمت، احترام اور بہادردی کی کہانی دکھائی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق، سلمان خان فلم کے لئے تیار ہیں اور پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
فلم ’سکندر‘
سلمان خان صرف کیمرے کے سامنے نہیں بلکہ ملک کی خدمت کرنے والے ہرایک فوجی کے احترام کے لئے یہ مشکل محنت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس سال کے آخر تک فلم کی شوٹنگ لیہہ میں شروع ہونے کی امید کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ہی دنوں پہلے سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ بھی ریلیز ہوئی تھی۔ حالانکہ امید کے بعد بھی فلم کچھ خاص کمائی نہیں کرسکی۔ ایسے میں اب دیکھنا یہ ہوگا کہ سلمان خان کی یہ فلم کیسا پرفارم کرے گی؟
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

