Bharat Express

Huma Qureshi: رنبیر کپور کی مردانگی پر اس قدر کیوں فدا ہیں ہما قریشی، انہوں نےیہ سین کرنے کی بھی خواہش کی ظاہر

ہما قریشی نے میں ‘ولف آف دی وال’ یا تشدد والی فلمیں دیکھتی ہوں تو مجھے ایسی فلمیں کرنے کا خیال آتا ہے۔ اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ فلمیں واقعی معاشرے پر اثر انداز ہوتی ہیں تو اب تک معاشرہ بہتر ہو چکا ہوتا

رنبیر کپور کی مردانگی پر اس قدر کیوں فدا ہیں ہما قریشی، انہوں نےیہ سین کرنے کی بھی خواہش کی ظاہر

Huma Qureshi: رنبیر کپور کی فلم ‘اینیمل ‘ ابھی تک خبروں میں ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی نے سندیپ ریڈی وانگا کی ‘اینیمل’ کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ہما قریشی نے کہا کہ انہیں رشمیکا اور رنبیر کی یہ فلم بہت پسند آئی۔ یہی نہیں اداکارہ نے اس فلم میں ایک سین کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ ہما کی قریشی کی جانب سے فلم پر دیا گیا یہ بیان سوشل میڈیا پر مسلسل وائرل ہو رہا ہے۔

ہما قریشی رنبیر کی مردانگی کی قائل  ہویں

ہما  قر یشی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں سندیپ ریڈی وانگا کی ‘اینیمل’ کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا، ‘مجھے یہ فلم بہت پسند آئی ہے اور بہت اچھا محسوس کیاہے۔ اس فلم میں مجھے رنبیر کی مردانگی، ان کے ایکشن سین اور اس کا میوزک بہت پسند آیا۔ یہ ایک بہترین فلم ہے اور اس طرح کی فلمیں بنتی رہیں۔ ناظرین فیصلہ کریں گے کہ وہ یہ فلم دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ میں ایسی فلم کرنا پسند کروں گی۔جس میں میں مشین گن پکڑ کر ہزاروں لوگوں کو مار سکوں۔ میرے خیال میں ایک اداکار کے طور پرکسی ایسی چیز کا حصہ بن سکوں۔جو بہت پرجوش  سے بھرپور ہو، جو بہت زیادہ  تباہ کن ہو۔

اگر فلمیں معاشرے کو متاثر کرتیں تو سماج میں بہتری آتی

‘جب میں ‘ولف آف دی وال’ یا تشدد والی فلمیں دیکھتی ہوں تو مجھے ایسی فلمیں کرنے کا خیال آتا ہے۔ اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ فلمیں واقعی معاشرے پر اثر انداز ہوتی ہیں تو اب تک معاشرہ بہتر ہو چکا ہوتا، کیونکہ سماجی اصلاح پربہت سی فلمیں بن چکی ہیں۔ اب تک نہ سدھرا تو اب خراب بھی نہیں ہوگا۔ میرا عقیدہ یہ ہے کہ آپ اینیمل   اورمہارانی  بھی بنانی چاہیے۔ جب تک لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔

ہما قریشی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو

ہما قریشی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ آخری بار ترلا دلال کی زندگی پر بننے والی فلم ’ترلا‘ میں نظر آئیں۔ اب وہ جلد ہی ‘پوجا میری جان’ میں نظر آئیں گیں۔ جس میں مرونال ٹھاکر بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ اس کے علاوہ ہما  قریشی سیاسی ڈرامہ سیریز ‘مہارانی’ کے تیسرے سیزن میں بھی نظر آئیں گی۔ ہما ‘سونی لیو’ کی اس سیریز میں رانی بھارتی کے کردار کو ایک دوہراتے  ہوئے  نظر آئیں گی۔

بھارت ایکسپریس