Bharat Express

Ranbir Kapoor-Jeetendra Viral Video: اینیمل کے اداکار کو مہاراشٹرین آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا، جیتندر کے اس  انداز پر مداح حیران ہوئے

اس تقریب میں رنبیر کپور کافی ڈیشنگ نظر آئے۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ رنبیر کپور نے اس تقریب میں سیاہ رنگ کا اچکن پہنا تھا۔

اینیمل کے اداکار کو مہاراشٹرین آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا، جیتندر کے اس  انداز پر مداح حیران ہوئے

Ranbir Kapoor-Jeetendra Viral Video: جمعرات کو ممبئی میں منعقدہ لوک مت ایوارڈز 2024 میں بالی ووڈ ستارے، سیاست داں اور کاروبار سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ اس ایوارڈ تقریب میں رنبیر کپور نے بھی شرکت کی۔ اینیمل کے اداکار کو مہاراشٹرین آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازے گئے ۔ اس پروگرام اپنے زمانے کے سپر اسٹار جیتندر بھی موجود تھے۔ تقریب کے بعد رنبیر کپور جیتندر کا ہاتھ پکڑے اپنی گاڑی تک لے جاتے نظر آئے۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور دونوں اسٹار  کاایک دوسرے کےلئے محبت دیکھ کر مداح دیوانے ہو رہے ہیں۔

جیتندر نے نہ صرف رنبیر کپور کو گلے لگایا بلکہ ان کے گال پر بوسہ بھی دیا

وائرل ہونے والی ویڈیو میں رنبیر کپور اداکار جیتندر کا ہاتھ پکڑ کر تقریب ختم ہونے کے بعد اپنی گاڑی میں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رنبیر کپور کا یہ اشارہ دیکھ کر جیتندر بھی بہت جذباتی ہو جاتے ہیں اور اینیمل  کے اداکار پر بہت پیار برساتے ہوئے نظر آرہے  ہیں۔ جیتندر نے نہ صرف رنبیر کپور کو گلے لگایا بلکہ ان کے گال پر بوسہ بھی دیا۔ اس دوران جیتندر نے رنبیر کپور سے کہا، ’’تم نے بہت اچھا کام کیا ہے، بہت خوبصورت، اس کو جاری رکھو، جئے ماتا دی‘‘ اس ویڈیو میں مداح رنبیر کپور اور جیتندر کی باونڈنگ  مداح تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔

جیتندر نے رنبیر کپور کی تعریف کی

رنبیر کپور کو ایوارڈ دیتے وقت جیتندرا نے کہا ، ‘ رنبیر کپورمیرے بہت ہی پیارے دوست رشی کپور کے بیٹے ہیں، اس لیے میں کل سے تیاری کر رہا ہوں کہ  مجھ کو یہاں کیا کہنا ہے ؟ یہاں میری بیوی، میری بیٹی، میرا بیٹا میری رہنمائی کر رہے تھے، بہرحال میں یہ کہنا چاہوں گا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرا سب سے اچھا دوست، ، میرا سب کچھ، رشی کپور کے بیٹے کو یہ ایوارڈ ملا ہے، اورآج وہ جہاں پہنچ رہا ہے وہ اس کی محنت ہے ۔”

جیتندر ایک شاندار انداز میں تقریب میں پہنچے

اس تقریب میں رنبیر کپور کافی ڈیشنگ نظر آئے۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ رنبیر کپور نے اس تقریب میں سیاہ رنگ کا اچکن پہنا تھا۔ رنبیر کپور بلیک لِک میں شاندار لگ رہے تھے۔ مکمل طور پر سیاہ لباس میں رنبیر کپور کا جلوا دیکھتے ہی بن رہا تھا۔  ساتھ ہی مداح بھی ا ینیمل کے اداکار کے اس لک کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔

رنبیر کپور کی سال 2023 کی آخری ریلیز فلم ‘اینیمل’ بلاک بسٹر ثابت ہوئی

رنبیر کپور کی سال 2023 کی آخری ریلیز فلم ‘اینیمل’ بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ رنبیر اب نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘رامائن’ میں نظر آئیں گے۔ وہ اس فلم میں رام کا کردار ادا کریں گے جب کہ بتایا جا رہا ہے کہ سائی پلاوی سیتا کا کردار ادا کریں گی۔ حالانکہ ابھی تک اس فلم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ وہ سنجے لیلا بھنسالی کی لو اینڈ وار میں عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کے ساتھ اور سندیپ ریڈی وانگا کی اینیمل پارک میں بھی نظر آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس