پرنیتی چوپڑا نے فلم ’اینیمل‘ مسترد کرنے سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا اکثرہی اپنی اداکاری سے فینس کا دل جیت لیتی ہیں۔ سوشل میڈیا پربھی اداکارہ خوب سرگرم رہتی ہیں اورخود سے متعلق اپڈیٹس شیئرکرتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کے پاس 900 کروڑ کی فلم ’اینیمل‘ تھی، لیکن انہوں نے اس فلم کو نہیں کیا تھا۔ اب انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اتنی بڑی فلم کو کیوں ٹھکرایا۔ آئیے جانتے ہیں کہ اداکارہ نے اس پر کیا کہا؟
فلم ’امرسنگھ چمکیلا‘
غورکرنے والی بات ہے کہ کچھ دنوں پہلے پرنیتی چوپڑا فلم ’امرسنگھ چمکیلا‘ میں نظرآئی تھیں۔ اس دوران اداکارہ خوب سرخیوں میں بھی رہی تھیں۔ لوگوں نے اداکارہ سے متعلق طرح طرح کی باتیں کیں۔ اب اداکارہ ٹی وی اینکر رجت شرما کے شو ’آپ کی عدالت‘ میں نظرآئیں۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کیوں فلم ’اینیمل‘ کوکیوں مسترد کردیا تھا۔
اس سے متعلق کوئی پچھتاوا نہیں: پرنیتی چوپڑا
پرنیتی چوپڑا نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شاید اوپر والا میرے لئے کچھ اچھا کیا تھا۔ میں وہ فلم کررہی تھی اور سب کچھ ہوہی رہا تھا، لیکن بالکل سیم ڈیٹ پر مجھے ’چمکیلا‘ کا آفرآیا۔ اس فلم میں مجھے اتنے گانے مل رہے تھے اور امتیازعلی (ڈریم ڈائریکٹر) اوراس میں مجھے بہت کچھ کرنے کو مل رہا تھا۔ اس فلم سے مجھے بہت کچھ ملا ہے تو مجھے یہ کرکے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
راگھو چڈھا نے کیا کہا؟
اس کے بعد راگھو چڈھا سے پوچھا گیا کہ پری نے اس فلم کو کرکے صحیح کیا یا غلط، تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں دل سے بتا رہا ہوں کہ اگرانہوں نے وہ فلم سائن نہیں کی ہوتی تو شاید ہم ملے نہیں ہوتے اور ہم نے پنجاب میں وقت نہیں گزارا ہوتا۔ راگھو چڈھا نے کہا کہ ’چمکیلا‘ کی ساری شوٹنگ پنجاب کے گاؤں میں ہوئی ہے اور وہاں پرہم ملتے تھے اورگھومتے تھے۔
24 ستمبر کو ہوئی تھی شادی
واضح رہے کہ پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی سال 2023 میں 24 ستمبرکوہوئی تھی۔ جوڑے کی شادی کی تصاویرسوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔ لوگوں نے ان تصاویراورویڈیو پرخوب پیارلٹایا تھا۔ وہیں، اب بھی دونوں کی جوڑی فینس کوخوب پسند آتی ہے اورجوڑے کی نئی تصاویرکا بھی لوگوں کو بے صبری سے انتظاررہتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔