Bharat Express DD Free Dish

انٹرٹینمنٹ

بھارتی موسیقی کی لیجنڈری گلوکارہ اور پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ آشا بھوسلے کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں ممبئی کے معروف بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 92 سالہ گلوکارہ کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس وقت ان کا علاج ایمرجنسی یونٹ میں جاری ہے۔

اپنے بیان میں روپالی گنگولی نے کہا کہ وہ روزانہ درگا ماتا سے پرارتھنا کرتی ہیں کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی حکومت قائم ہو اور ریاست میں مثبت تبدیلی آئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس کے دورِ حکومت میں عام لوگوں، خاص طور پر ہندو خاندانوں کو مشکلات اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے اپنی سابق بھابھی مسکان نینسی جیمزکے خلاف 2 کروڑ روپئے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائرکیا ہے۔ مسکان نے ہنسیکا موٹوانی اوران کے بھائی پرکئی الزامات لگائے، جن کی اداکارہ نے تردید کی ہے۔

فلم دھرندر میں سارا ارجن نے یلینا کا رول بخوبی نبھایا، جس کے بعد ان کی مقبولیت ساتویں آسمان پرپہنچ گئی۔ ان کے رول کی ہرکوئی تعریف کررہا ہے اوران کی اداکاری کے لوگ مرید ہوگئے ہیں۔ اب اس بڑی کامیابی کے بعد ان کے ہاتھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم لگی ہے۔ آئیے اس کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

مہاکمبھ کے دوران خبروں میں آنے والی مونالیسا بھونسلے کی شادی تنازعات میں گھِر گئی ہے۔ ایک سماجی کارکن کی شکایت پر ہونے والی جانچ میں انکشاف ہوا کہ شادی کے وقت مونالیسا کی عمر محض 16 سال تھی۔سرکاری ریکارڈ اور نکاح/شادی رجسٹریشن کے دستاویزات میں فرق ملنے کے بعد اب پولیس نے فرمان خان …

اعتماد میں آ کر چیتنیا کنہیا نے اپنے بینک اکاؤنٹ سے 3.25 لاکھ روپے ملزم کی جانب سے بتائے گئے ایک خاتون نیتا سرائیکر کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے۔ رقم ملنے کے بعد ملزم نے متاثرہ شخص سے رابطہ ختم کر دیا۔ جب کنہیا نے رقم واپس کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تو ملزم نے 5 جنوری کو ایک چیک دیا، جو بعد میں باؤنس ہو گیا۔

میا خلیفہ نے آنسوبہاتے ہوئے امریکی حکومت پرشدید الزام عائد کرتے ہوئے اسے پاگل پن قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں کئی دہائیوں سے نسل کشی ہورہی ہے، لیکن پچھلے تین چار سالوں میں یہ اوربھی خطرناک ہوگیا ہے۔

سلمان خان کی فلم ماتربھومی سے متعلق ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ گلوان وادی کے واقعے پر مبنی یہ فلم محض ایک وار ڈراما نہیں ہوگی، بلکہ یہ فوجیوں کے ان ان چھوئے جذبات کو پردے پر پیش کرے گی جن سے ناظرین اب تک ناواقف رہے ہیں۔

ثاقب نے اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی بدولت فلم انڈسٹری میں خاص مقام حاصل کیا ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکاری میں آنے سے پہلے ثاقب کا پہلا عشق کرکٹ تھا اور وہ ایک اچھے کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں۔ کرکٹ سے لے کر ماڈلنگ اور پھر فلموں تک ان کا سفر نہایت متاثر کن رہا ہے۔

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان نے رجنی کانت کی فلم 'جیلر-2' میں کیمیو کرنے کی پیشکش مسترد کردی ہے۔ دراصل، وہ فی الحال اپنی پوری توجہ آنے والی فلم 'کنگ' پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی آن اسکرین موجودگی سے متعلق ایکسکلوسیوٹی بنائے رکھنا چاہتے ہیں، اس لئے 'کنگ' کی ریلیزسے پہلے وہ کسی بھی فلم میں نظر نہیں آنا چاہتے۔