Bharat Express DD Free Dish

Kangana Ranaut Got Married: کنگنا رناوت نے چپکے سے کر لی شادی؟ منگل سوتر اور ہری چوڑیوں میں آئیں نظر، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیایوزر نے مختلف اندازے لگانے شروع کر دیے۔ ایک یوزر نے لکھا، “کیا کنگنا کی شادی ہو گئی؟” جب کہ دوسرے نے تبصرہ کیا، “شاید وہ کسی فلم کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔”کچھ مداحوں کا ماننا ہے کہ کنگنا نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے،

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کنگنا کو منگل سوتر اور ہری چوڑیاں پہنے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے اور سوال اٹھانے لگے کہ کیا اداکارہ نے خاموشی سے شادی کر لی ہے؟سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کنگنا رناوت کو ایک گھر سے نکلتے اور اپنی گاڑی کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران ان کی سیکورٹی ٹیم بھی ان کے ساتھ موجود تھی۔ کنگنا نے ہلکے گلابی رنگ کا سوٹ پہن رکھا تھا، ماتھے پر بندی لگائی ہوئی تھی، جب کہ گلے میں منگل سوتر اور ہاتھوں میں ہری چوڑیاں نمایاں طور پر دیکھی گئیں۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا یوزر نے مختلف اندازے لگانے شروع کر دیے۔ ایک یوزر نے لکھا، “کیا کنگنا کی شادی ہو گئی؟” جب کہ دوسرے نے تبصرہ کیا، “شاید وہ کسی فلم کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔”کچھ مداحوں کا ماننا ہے کہ کنگنا نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے،قابل  ذکر بات یہ ہےکہ کئی یوزرکا کہنا ہے کہ یہ ان کی کسی نئی فلم کا لک ہو سکتا ہے۔ بعض لوگوں نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ اپنی آئندہ فلم “تنو ویڈز منو 3” یا پھر “کوئین 2” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے لیے انہوں نے شادی شدہ خاتون کا انداز اپنایا ہے۔

اگرچہ کنگنا رناوت یا ان کی ٹیم کی جانب سے ابھی تک ان خبروں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن ذرائع کے مطابق اداکارہ ان دنوں ممبئی میں “کوئین 2” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم “بھارت بھاگیہ ودھاتا” کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد نئی فلم کی تیاری شروع کی تھی۔کنگنا کے اس نئے انداز نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی تجسس میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور اب سب کو اداکارہ کے باضابطہ بیان کا انتظار ہے۔

کنگنا بھارت بھاگیہ ودھاتا میں آئیں گی نظر 
اس دوران کنگنا رناوت جلد ہی بھارت بھاگیہ ودھاتا میں بھی نظر آئیں گی۔ یہ فلم ان گمنام ہیروز کو سینما میں خراج تحسین پیش کرتی ہے، اور اسے ہدایت کار مصنف منوج تاپاڈیا دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق، کنگنا رناوت اس فلم میں ایک اسٹاف نرس کا کردار ادا کریں گی، جو 26/11 کے ممبئی حملوں کے دوران پردے کے پیچھے انتھک محنت کرنے والے ایسے افراد کے اہم کردار کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ فلم 12 جون 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

۔بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read