Bharat Express DD Free Dish

شیفالی شاہ کے ساتھ رشتہ ٹوٹنے پر ہرش نے دیا بڑا بیان، کہا- ”طلاق کوئی بڑی بات نہیں ہے…“، جانئے پورا معاملہ

ہرش چھایا نے حال ہی میں شیفالی شاہ کے ساتھ اپنے طلاق اوررشتے پرکھل کربات کی۔ ساتھ ہی بتایا کہ انہیں کچھ ماہ پہلے ہی احساس ہوگیا تھا کہ شادی زیادہ وقت تک نہیں چلے گی۔

بالی ووڈ اداکار ہرش چھایا ان دنوں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے اور سابق اہلیہ شیفالی شاہ کے درمیان رشتے اورطلاق پر کھل کر بات کی ہے۔ ساتھ ہی انہون نے بتایا کہ انہیں 9-8 ماہ پہلے ہی احساس ہوگیا تھا کہ اب یہ شادی زیادہ وقت تک نہیں چل پائے گی اور میں ںے خود کو تیار کرلیا تھا۔

پہلے ہی خود کرلیا تھا تیار

ای ٹی ٹائمس کے ساتھ انٹرویو میں ہرش چھایا نے کہا، ‘مجھے پہلے ہی دکھائی دینے لگا تھا کہ ہمارا رشتہ ختم ہونے کی طرف جا رہا ہے۔ جب مجھے کہا گیا کہ میں اب تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتی، اس سے کئی ماہ پہلے ہی میں نے خود کو ذہنی طور پرتیارکرلیا تھا۔ اس مشکل وقت کو میں نے خود پرحاوی نہیں ہونے دیا اور کام کو اہمیت دی۔ میں نے دہلی سے ممبئی آکر اپنے کیریئرکوبنایا تھا، اسی لئے میں خود کو ٹوٹنے نہیں دینا چاہتا تھا۔

طلاق کے بعد ڈیٹ پرگئے ہرش چھایا

اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ایسے مشکل وقت میں خود کو مضبوط دکھانے کی ضرورت نہیں تھی۔ جو محسوس ہو رہا ہے، اسے قبول کرنا چاہئے۔ میں نے 6-5 ماہ تک پریشانی محسوس کی، غصہ کیا اور کئی چیزوں پرپچھتاوا بھی ہوا۔ طلاق کے بعد میں نے 3-2 ماہ میں کئی ڈیٹس کیں۔ اس سے مجھے خود کو سنبھالنے اورآگے بڑھنے میں مدد ملی۔ زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے وقت دینا ضروری ہوتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ طلاق کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ انہوں نے اور شیفالی نے چیزوں کو زیادہ کھینچنے سے پہلے ہی اتفاق رائے سے الگ ہونے کا فیصلہ لے لیا۔

زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں شیفالی اور ہرش

 آپ کو بتا دیں کہ ‘حسرتیں’ کے سیٹ پرشیفالی اورہرش کی ملاقات ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان پیار ہوا تھا۔ اس کے بعد 1994 میں نے دونوں نے شادی کرلی۔ حالانکہ ان کی شادی کامیاب نہیں ہوپائی اور دونوں 2000 میں الگ ہوگئے۔ طلاق کے بعد شیفالی نے وپل امرت لال شاہ سے شادی کی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ جن کا نام آریہ مان اور موریہ ہے۔ وہیں ہرش نے بھی سنیتا سین گپتا سے شادی کرلی اور اپنی زندگی کو آگے بڑھایا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read