ٹی وی کا مقبول اسٹنٹ شو ‘خطروں کے کھلاڑی’ اپنے 15ویں سیزن کے ساتھ واپسی کر رہا ہے۔ روہت شیٹی اس بار بھی شو کی میزبانی کرنے والے ہیں۔ ہر روز اس کے کنٹسٹنٹ کی فہرست بھی آئے روز سامنے آتی رہتی ہے۔ جس میں اب دو نئے نام شامل ہو گئے ہیں۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اداکارہ ملیکا شیراوت اور وجے مالیا کے بیٹے سدھارتھ مالیا بھی اس شو میں شرکت کرنے والے ہیں۔
کیا ملیکا شیراوت بھی خطرات کا سامنا کریں گی؟
دراصل ٹیلی مسالہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ ملیکا شیراوت کو حال ہی میں روہت شیٹی کے شو کے لیے اپروچ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد شائقین شو کو لے کر اور بھی پرجوش ہو گئے ہیں۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ وجے مالیا کے بیٹے اور اداکار سدھارتھ مالیا بھی اس شو میں حصہ لے سکتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اداکارہ کو آخری بار اس فلم میں دیکھا گیا تھا!
ملکہ شیراوت کی بات کریں تو ‘مرڈر’ کے ذریعے لوگوں کے دل جیتنے والی اداکارہ اب فلموں میں کم ہی نظر آتی ہیں۔ وہ آخری بار فلم ‘وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو’ میں راجکمار راؤ اور ترپتی ڈمری کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں ان کے کام کو بہت سراہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، امریکی قومی سلامتی ایجنسی کے سربراہ جنرل ٹموتھی ہاؤگ بھی برطرف
یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کے دورے پر پی ایم مودی،جانئےسری لنکاکا ایک جزیرہ بھار ت میں سیاسی تنازع کا سبب کیوں ہے؟
خطروں کے کھلاڑی سیزن15 کے کنٹسٹنٹ کون کون ہیں؟
آپ کو بتاتے چلیں کہ اب تک کئی ستاروں کو ‘خطروں کے کھلاڑی سیزن 15’ کی پیشکش ہو چکی ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق اس کے لیے دو کنٹسٹنٹ کو کنفرم سمجھا جاتا ہے۔ جس میں پہلا نام بی ٹاؤن اسٹارز کی پسندیدہ اوری عرف اورہان اواترامانی کا ہے اور دوسرا نام ٹی وی اداکارہ اور بگ باس 17 فیم ایشا مالویہ کا ہے۔ اس کے علاوہ دگ وجےراٹھی، اویناش مشرا، گلکی جوشی، کرشال آہوجا اور گوری ناگوری جیسی مشہور شخصیات بھی شو کا حصہ بن سکتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



