Bharat Express

Tu Meri Aashiqui song launch: نیل نتن مکیش کی میوزک ویڈیو ہوئی لانچ، تقریب میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے ہوئے شامل

گانے کی لانچنگ کیلئے ممبئی میں منعقد ہ ایک  خصوصی تقریب میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے مہمان اعزازی کے بطور شامل ہوئے ۔ اس موقع پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا  اور سینئر فلم اداکار جیتندر انہیں نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے دعائیں دی۔

ہندی سنیما کے مشہور گلوکار مکیش کے (100 ویں) یوم پیدائش  کے موقع پر بالی ووڈ اداکار نیل نتن مکیش کا پہلا گانا دھوم مچا رہا ہے۔ شریا شرما نے ‘تو میری عاشقی’ میں نیل کے ساتھ اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے اور دونوں کی کیمسٹری دیکھنے کے لائق ہے۔ یہ گانا میوزک گیراج کے آفیشل یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔ گانا ‘تو میری عاشقی’ کو ادھیان سمن نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اے جھن جھن والا اور ایس کے اہلووالیا اس کے پروڈیوسر ہیں۔ گانے کے بول راشد خان نے لکھے ہیں۔

گانے کی لانچنگ کیلئے ممبئی چیلنگ کچن اینڈ بار میں منعقد ہ ایک  خصوصی تقریب میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے مہمان اعزازی کے بطور شامل ہوئے ۔ اس موقع پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا  اور سینئر فلم اداکار جیتندر انہیں نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے دعائیں دی۔ریتک روشن کے والد راکیش روشن بھی اس تقریب کا حصہ تھے جنہوں نے اوپیندر رائے کی خدمات کی جم کرتعریف کی۔

مکیش چند ماتھر 22 جولائی 1923 کو لدھیانہ میں زوراور چند ماتھر اور چاند رانی کے یہاں پیدا ہوئے۔ ان کی بڑی بہن موسیقی کی تعلیم لیتی تھی اور مکیش اسے بڑی دلچسپی سے سنتے تھے۔ مکیش نے موتی لال کے گھر میں موسیقی کی روایتی تعلیم لینا شروع کی، لیکن ان کی دلی خواہش تھی کہ وہ بطور اداکار ہندی فلموں میں قدم رکھیں۔

مکیش کی آواز بہت سریلی تھی اور موتی لال نے ان کی قابلیت کو اس وقت پہچانا جب انہوں نے مکیش کو اپنی بہن کی شادی میں گاتے ہوئے سنا۔ موتی لال اسے بمبئی لے گئے۔ یہیں پر مکیش نے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کی۔ مکیش کو ہندی فلم ‘نِردوش’ میں مرکزی فنکار کا کام ملا اور پلے بیک سنگر کے طور پر مکیش کو فلم ‘پہلی نظر’ میں موقع مل گیا۔ 1974 میں مکیش کو فلم رجنی گندھا میں گانا ‘کئی بار یوں بھی دیکھا ہے’ گانے پر نیشنل فلم ایوارڈ بھی ملا۔