Bharat Express

Eid-ul-Adha 2023 moon sighting in Saudi Arabia: سعودی عرب میں نظر آیا ذوالحجہ کا چاند، 28جون کو ادا کی جائے گی عبدالاضحیٰ کی نماز

عرب میں آج ذوالحجة کا چاند دیکھا گیا،سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے 28 جون کو عیدالاضحیٰ منانے کا اعلان کیا ہے ، جبکہ ایشیائی ممالک میں 29 جون کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

Dhul Hijjah crescent sighted in Saudi Arabia: سعودی عرب میں آج ذو ذوالحجة کا چاند نظرآگیا ہے۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اتوار کے روزاعلان کیا کہ اسلامی مہینہ ذوالحجہ کا چاند نظرآگیا ہے۔ سعودی عرب میں ذوالحجہ کے دوران سالانہ حج ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حج، جوتمام صحت مند اورصاحب استطاعت مسلمانوں کو زندگی میں ایک بارکرنا ضروری ہے، 26 جون کوشروع ہوگا اور یوم عرفہ 27 جون کو ہوگا۔ جو مسلمان اس سال حج نہیں کر رہے ہیں، وہ بدھ 28 جون کوعید الاضحی منائیں گے۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے چاند کے اعلان کے بعد اب ایک طرف جہاں عرب ممالک میں 28 جون کو عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گی، وہیں ہندوستان سمیت برصغیر میں 29 جون کو عیدالاضحیٰ منائے جانے کا امکان ہے۔

عرب ممالک میں 19 جون سے ذوالحجة  کے مہینے کے آغازکے ساتھ ہی یہ تصویر قریب قریب صاف ہوگئی ہے کہ ایشیائی ممالک میں 20 جون سے ذوالحجة  کا مہینہ شروع ہوگا۔ ایسا ہونے پرایک طرف جہاں عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی۔ وہیں ایشیائی ممالک بشمول ہند و پاک 29 جون کو عید الاضحیٰ منانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ چونکہ آخری اطلاع ملنے تک ہندوستان یا پاکستان میں آج یعنی 18 جون کوذوالحجة کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ ایسے میں 19 جون کو ایشیائی ممالک میں ذوالحجة  کا چاند نظرآئے گا۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے کی تھی یہ اپیل

سعودی سپریم کورٹ نے چاند دیکھنے والوں سے اپیل کی  ہے کہ وہ چاند کی شہادت ملنے پراطلاع قریبی عدالت یا عدالت تک کسی سرکاری رسائی کے ذریعے دیں کیونکہ چاند کی شہادتیں عید الاضحیٰ کی تاریخ طے کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ وہیں دوسری جانب، ذوالحجہ کا چاند نظرآنے سے قبل، مصرکے قومی ادارہ برائے فلکیات و جیوفزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹرجاد القاضی نے بتایا تھا کہ موجودہ ہجری سال 1444ھ میں ذی القعدہ کا مہینہ اگلے اتوارکو شروع ہوگا اوریہ مہینہ 29 دن کا ہوسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read