Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


مشتبہ شخص کی شناخت ابھیمنیو کے طور پر کی گئی ہے جو کننور کے کریویلور سے ہے اور کوچی انفوپارک میں ٹیکنیشن کے طور پر ملازم ہے، اسے باتھ روم کے قریب سیکورٹی گارڈز نے شک ہونے کی وجہ پکڑلیا ہے۔پولیس کے مطابق، ابھیمنیو منگل کو کوچی کے لولو مال میں داخل ہوا اور بعد میں مال میں داخل ہونے کے بعد برقع پہن لیا۔

سعودی عرب میں فی الحال النصر، الہلال، الاتحاد ،الاہلی، اور الاتفاق جیسے بڑے فٹبال کلب ہیں جہاں اب بڑے بڑے کھلاڑی موجود ہیں ۔ النصر میں رونالڈو اور سعدیو مانے، الہلال میں نیمار، الاتحاد میں  کریم بنجیما جیسے بڑے کھلاڑی جو یوروپ سے نکل کر سعودی عرب  کی اسپورٹس ورلڈ اور سیاحت کو براہ راست فروغ دے رہے ہیں۔

ریوبا نے ایم پی پونم میڈم سے کہا، آپ ہی ہیں جنہوں نے اس مسئلے کو بھڑکایا اور اب آپ آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آپ نے ایک عوامی پلیٹ فارم  پر میرے لیے اسمارٹ، اوور سمارٹ جیسے الفاظ استعمال کیے جبکہ میرا اس سے کوئی مطلب نہیں ہے۔

چھتیس گڑھ میں بی جے پی نے ان سیٹوں پرپہلے ہی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جن سیٹوں پر بی جے پی کمزور بتائی جارہی ہے، تاکہ بی جے پی کے امیدوار ان سیٹوں پر اچھے انداز میں تیاری کرسکیں اور کامیاب ہوسکیں ۔ اسی حکمت عملی کو مدنظررکھتے ہوئے بی جے پی نے چھتیس گڑھ میں اپنے 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

آئین میں کچھ ترامیم سے کام نہیں چلے گا۔ ہمیں ڈرائنگ بورڈ پر واپس جانا چاہیے اور پہلے اصولوں سے شروع کرنا چاہیے، یہ پوچھنا چاہیے کہ آئین ہند کی تمہید میں سوشلسٹ، سیکولر، جمہوری، انصاف، آزادی اور مساوات جیسے الفاظ کا اب کیا مطلب ہے۔ ہم عوام کو اور اپنے آپ کو ایک  نیا آئین (دستور)دینا ہوگا۔

مرکز نے مشورہ دیا ہے کہ جب یہ بہت ضروری ہو، تبھی عدالت کسی افسر کو ذاتی طور پر حاضر ہونے کو کہے۔ اس دوران اس کے لباس پر غیر ضروری تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔مرکزی حکومت یہ بھی چاہتی ہے کہ کسی افسر کے خلاف توہین کا مقدمہ ان احکامات کی عدم تعمیل پر ہونا چاہیے، جن پر عمل کرنا اس کے لیے ممکن تھا۔

کیف نے کہا کہ نیٹو کے لیے زمینی معاہدہ روسی جارحیت کو اعزاز دینے کے برابر ہو گا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ایک سینئر مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے کہا کہ نیٹو کی رکنیت کے لیےزمین کا سودا؟ یہ مضحکہ خیز ہے۔ اس کا مطلب ہے جان بوجھ کر جمہوریت کی شکست کا انتخاب کیا جارہا ہے۔

یوم جمہوریہ 2024 کے موقع پر اعلان کئے جانے والے پدم اعزازات 2024 کے لئے آن لائن نامزدگی/سفارشات كا سلسلہ یکم مئی 2023 سے شروع ہو گیا ہے۔ پدم اعزازات کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2023 ہے۔ پدم انعامات کے لیے نامزدگیاں/سفارشیں راشٹریہ پرسکار پورٹل(https://awards.gov.in)پر آن لائن موصول ہوں گی۔

شرینٹ کے ذریعہ ذکر کردہ سات "گھپلے" میں سے آخری ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈسے متعلق تھا۔ انہوں نے کہا کہ "ایچ اے ایل کو انجن کے ناقص ڈیزائن کے باوجود کام دیا گیا جس کی وجہ سے 154 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ان تمام گھوٹالوں اور سوالوں پر سرکار کی خاموشی بتاتی ہے کہ یہ سب سرکار کے اشارے پر ہورہا تھا۔