Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


بلنکن نے طاقتور اسرائیل نواز لابی اے آئی پی اے سی سے ایک تقریر میں کہا، "امریکہ کا اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان  تعلقات کومعمول پر لانے میں حقیقی قومی سلامتی کا مفاد ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم یہ کام  کر سکتے ہیں اور درحقیقت ہمیں اسے آگے بڑھانے میں ایک لازمی کردار ادا کرنا چاہیے۔

سترہ سال کی عمر میں، اس نے اپنا ہائی اسکول بہترین درجات کے ساتھ مکمل کیا اور کیمسٹری پڑھنے کی خواہش تھی۔ تاہم، زندگی نے ایک مختلف رخ اختیار کیا، شادی اور دیگر ذمہ داریوں نے اسے مزید تعلیم سے دور کر دیا۔ ازدواجی زندگی اور گھرکی ذمہ داریوں کے بوجھ کے باوجود ان کی تعلیم کی خواہش برقرار رہی۔

ہندوستانی نژاد معروف ماہر اقتصادیات اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے آنے والے دنوں میں لیبر مارکیٹ میں کئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے پالیسی سازوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو کنٹرول کرنے کے لیے جلد از جلد قوانین بنائیں۔

بھارت نے 2022 میں فضائی آلودگی کے انڈیکس میں انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، حالانکہ اس نے پچھلے سال کے مقابلے میں سب سے خراب ہوا کے معیار والے ممالک کی فہرست میں تین پائیدان  نیچےضرور آیا  ہے۔ ہندوستان اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر تھا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تین درجے گر گیا ہے۔

راہل گاندھی جب کیرلہ کے وائیناڈ پارلیمانی حلقہ سے رکن منتخب ہوئے تھے تب انہیں ریاستی سرکار نے ان کے دفتر میں کام کرنے کیلئے ملازمین کی سہولیات فراہم کی تھی ۔ لیکن اب رکنیت ختم ہونے کے بعد راہل گاندھی کا دفتر بھی قریب قریب ان کے ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے ۔

ہندوستان ایک "متحرک جمہوریت" ہے اور جو کوئی بھی نئی دہلی کا سفر کرتا ہے وہ خود اسے دیکھ سکتا ہے، وائٹ ہاؤس نےوزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان میں جمہوریت کی صحت پر خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک وائبرنٹ ڈیموکریسی والا ملک ہے۔

اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے اداروں نے 2023 کے لیے افغانستان کے امدادی منصوبے کے بجٹ کوکم کرکے 3.2 بلین ڈالر کر دیا ہے جو کہ سال کے شروع میں 4.6 بلین ڈالرطے کیا تھا ۔افغان خواتین کے لیے کام کرنے والی این جی اوز اور اقوام متحدہ کے لیے حالیہ پابندیوں نے پیچیدگی کی ایک اور تہہ کا اضافہ کیا ہے۔

سوڈان میں حالیہ خانہ جنگی میں اب تک 1800 لوگوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔1.2 ملین سوڈانی شہری پوری طرح سے بے گھر، بے یارومددگار اور لاچار ہوچکے ہیں ، جبکہ چار لاکھ سوڈانی شہری ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

گروپ نے کہا ہے کہ اس نے اپنی لسٹڈ کمپنیوں کے حصص گروی رکھ کر 2.15 بلین ڈالر کا قرض لیا تھا۔ جو اس نے پیشگی ادا کر دیا ہے۔ پیر کو جاری کردہ ایک کریڈٹ نوٹ میں، اڈانی گروپ نے کہا کہ اس نے امبوجا سیمنٹس کے حصول کے لیے لیے گئے 700 ملین امریکی ڈالر کے قرض کی ادائیگی بھی کر دی ہے۔

رپورٹ کو اس طرح سے سمجھا جاسکتا ہے کہ ہفتے کی چھٹی کے موقع سے دفتروں میں کام کرنے والے لوگ ذہنی طور پر پوری طرح سے آزاد ہوجاتے ہیں ۔ آفس کے کام کا بوجھ یا دفتر میں کسی کے ساتھ کوئی مسئلہ، یا   مالک کی ڈانٹ پھٹکار کا کوئی خیال نہیں رہتا ۔