Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


ای ڈی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی  کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ کو قانون کی تعمیل میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی درخواست، جو کہ ایک رٹ پٹیشن کی آڑ میں ضمانت کی درخواست ہے، قابل سماعت نہیں ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اور سابق ریاستی وزیر اعظم خان کو سزا سنائے جانے پر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہناتھا کہ اعظم خان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔

درخواست گزار نے کہا تھا کہ جب تک اعلیٰ عدالت انہیں بے گناہ ثابت نہیں کرتی، رکنیت بحال کرنا غلط ہے۔ جسٹس بی آر گوئی کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ درخواست قانون کے عمل کا غلط استعمال ہے کیونکہ درخواست گزار کے کسی بنیادی حق کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ درخواست گزار وکیل اشوک پانڈے کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی۔

آج کا دن بھی غزہ میں موت کے ننگا ناچ کا دن رہا ۔آج کی صبح بھی خون خرابے سے ہوئی اور شام بھی دھماکے سے۔ ایک ہفتے سے زیادہ ہوگئے ۔غزہ اور فلسطین میں یہی موسم ہے اور یہی روزمرہ کی روداد۔ مرنے والوں کی فہرست روزانہ دراز ہوتی چلی جارہی ہے اور کفن کیلئے کپڑے کم پڑنے لگے ہیں ۔

وزیراعظم نریندرمودی نے اس ٹیلی فونک گفتگو کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے لکھاکہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بات کی ہے۔ غزہ کے الاہلی ہسپتال میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ہم فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجتے رہیں گے۔ خطے میں دہشت گردی، تشدد اور سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

سپریم کورٹ نے سینتھل بالاجی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ جسٹس سنجے کشن کول کی بنچ کے سامنے ضمانت کی درخواست کی جلد سماعت کی اپیل کی گئی  ہے۔ گرفتار وزیر کی درخواست پر 30 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔ مدراس ہائی کورٹ سے جھٹکا لگنے کے بعد وزیر نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔

قبل ازیں جرح کے دوران سنجے سنگھ کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے سینئر وکیل وکرم چودھری نے کہا کہ ملک کی ایک نامور شخصیت کو بغیر کسی کارروائی کے گرفتار کیا گیا ہے۔ سنجے سنگھ کی جانب سے ان کے وکیل نے کہا کہ 'ایک سال سے زیادہ ہو گیا ہے لیکن اب تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مجھے کبھی نہیں بلایا'۔اوراچانک سے گرفتار کرلیا گیا۔