Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


نیو یارک ٹائمس کا بھی دعویٰ ہے کہ امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ ہوں گے۔ نیو یارک ٹائمس کے مطابق 95 فیصد امکان ہےکہ ٹرمپ پھر سے وائٹ ہاوس لوٹیں گے ،وہیں صرف پانچ فیصد ہی امید بچی ہے کہ کملا ہیرس صدارت کا میدان جیت سکتی ہیں۔

شاردا سنہا کی آواز، جسے بہار کوکیلا کے نام سے جانا جاتا ہے، ہندوستان میں بہت سے تہواروں اور پوجاوں کا ایک لازمی حصہ تھی۔ ان کی میٹھی اور روح پرور آواز اکثر لاؤڈ اسپیکرز پر سنی جاتی تھی، خاص طور پر ملک بھر میں منائی جانے والی چھٹھ پوجا کے موقع پر۔

عام طور پر اپنے ووٹنگ رجحانات کی وجہ سے امریکہ کی 50 ریاستوں میں اکثر ریاستوں کے بارے میں یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں کس پارٹی یا امیدوار کو برتری حاصل ہو گی۔تاہم مختلف وجوہ کے باعث کئی ایسی ریاستیں ہیں جن کا سیاسی جھکاؤ ماضی کے مختلف الیکشن میں تبدیل ہوتا رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں سوئنگ اسٹیٹس بھی کہا جاتا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ کے ابتدائی مہینوں میں یو آوف گولانٹ پر اعتماد تھا اور وہ بہترین کام کررہے تھے، مگر گزشتہ کچھ مہینوں میں یہ اعتماد ٹوٹ گیا، گولانٹ جنگ کے معاملات پر اختلاف رکھتے تھے اور انہوں نے کابینہ کے فیصلوں کے برعکس بیانات دیے۔

میرٹھ سٹی اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے حاجی رفیق انصاری نے لگاتار دوسری بار بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کی نو اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ہم جیتیں گے، لیکن دوسری بات جو انہوں نے کہی وہ موضوع بحث بن گئی۔

مہاراشٹر میں اسمبلی کی کل 288 سیٹیں ہیں، جن میں سے اکثریت کے لیے 145 سیٹیں درکار ہیں۔ 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کو 105، شیوسینا کو 56، این سی پی کو 54، کانگریس کو 44 اور دیگر کو 29 سیٹیں ملی تھیں۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا تھا کہ مہاراشٹر میں 9 کروڑ 63 لاکھ ووٹر ہوں گے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 'ذیلی اصول (1) میں متعین ہندوستانی فضائی حدود میں کم از کم اونچائی کے باوجود، وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ خدمات طیارے میں اسی وقت فراہم کی جائیں گی جب ہوائی جہاز میں الیکٹرانک آلات استعمال کرنے کی اجازت ہو۔

ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر نے لکھا کہ آج ہندوجا گروپ کے نمائندوں کے ساتھ ہم نے ہندوستان کے پاوس سیکٹر کو مزید مستحکم بنانے سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

روسی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا، ’ہم اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ روس نے کبھی مداخلت نہیں کی اور نہ ہی وہ دوسرے ممالک، بشمول امریکہ، کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتا ہے۔جیسا کہ صدر ولادی میر پوتن نے بارہا کہا کہ ہم امریکی عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں۔

کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان کے وزیر داخلہ نے پہلے کہا تھا کہ وہ 2 کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے، لیکن بعد میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخابی جملہ ہے۔ یہ لوگ عادتاً جھوٹے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ہر ایک کو 15 لاکھ روپے دینے کی بات بھی کی تھی۔