Bharat Express

Sharad Pawar came in support of Mamta Banerjee: ممتا بنرجی کی حمایت میں آئے شرد پوار، کہا- وہ قابل لیڈر ہیں، انہیں اپنی خواہشات کے اظہارکا حق ہے

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب مختلف علاقائی جماعتوں میں عدم اطمینان اور ہریانہ اور مہاراشٹر میں کانگریس کے لیے حالیہ انتخابی جھٹکے کی وجہ سے انڈیا اتحاد کے اندر تکرار ہے۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اس بیان کی حمایت کی ہے، جس میں انہوں نے انڈیا اتحاد کا چارج سنبھالنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ کولہاپور میں ہفتہ کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے سربراہ ایک قابل رہنما ہیں اور انہیں اپوزیشن اتحاد کی قیادت کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کرنے کا حق ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ وہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنا کردار جاری رکھتے ہوئے اپوزیشن کے محاذ کو چلانے کی دوہری ذمہ داری کو نبھا سکتی ہیں۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب مختلف علاقائی جماعتوں میں عدم اطمینان اور ہریانہ اور مہاراشٹر میں کانگریس کے لیے حالیہ انتخابی جھٹکے کی وجہ سے انڈیا اتحاد کے اندر تکرار ہے۔ ممتا بنرجی کے تبصروں کے بارے میں پوچھے جانے پر شرد پوار نے کہاکہ وہ ملک کی ایک قابل رہنما ہیں اور انہیں یہ کہنے کا حق ہے۔ انہوں نے جن ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں بھیجا ہے وہ محنتی اور باشعور ہیں۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کو حزب اختلاف کے ‘انڈیا’ اتحاد کے کام کاج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اگر موقع ملا تو اس کی ذمہ داری سنبھالنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ وہ بنگال کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنا کردار جاری رکھتے ہوئے اپوزیشن محاذ کی قیادت کے ساتھ دوہری ذمہ داریاں نبھا سکیں گی۔انہوں نے ایک  انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ‘انڈیا’ اتحاد بنایا تھا، اب یہ ان لوگوں پر منحصر ہے جو اس کو سنبھالنے کے لیے محاذ کی قیادت کرتے ہیں۔اگر وہ نہیں کر سکتے تو میں کیا کر سکتی ہوں؟ میں صرف اتنا کہوں گی کہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ وہ ایک مضبوط بی جے پی مخالف طاقت کے طور پر اپنی ساکھ کے پیش نظر اتحاد کی ذمہ داری کیوں نہیں لے رہی ہیں، بنرجی نے کہا، “اگر موقع دیا گیا تو میں اس  کو بہترین  طریقے سے چلانے کو یقینی بناؤں گی۔

بھارت ایکسپریس۔