Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


اویسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستانی مسلم کمیونٹی کو اپنی آواز اٹھانے کے لیے ایک آزاد قیادت ہونی چاہیے۔ انہوں نے تین طلاق، وقف بورڈ اور یو اے پی اے جیسے مسائل پر مسلم سماج کے تئیں حکومت کی طرف سے اختیار کئے گئے نقطہ نظر پر تنقید کی۔

کانفرنس کے شانہ بشانہ دو روزہ قومی سیمینار کا بھی انعقاد عمل میں آیا جس میں مقالہ نگاروں نے مرکزی موضوع کے تحت مختلف ذیلی موضوعات پر علمی اور تحقیقی مقالات پیش کئے اور بتایا کہ کن خطوط پر چل کر احترام انسانیت کا کاز مکمل ہوسکتا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے  سلامتی کونسل سے اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کیخلاف یہودی آباد کاروں کی جاری دہشت گردی روکنے میں مدد کرے۔

فلسطینیوں اور لبنانیوں کے ساتھ سعودی عرب کی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں اور لبنانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔لبنان کی صورتحال کے تناظر میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کو مسترد کرتا ہے۔

توقیر رضا نے کہا کہ وہ بہت پریشان ہیں کہ اللہ کو برا بھلا کہا جارہا ہے۔ حکومت بے ایمان ہے جو قرآن اور اللہ کی توہین کرتی ہے۔ اگر آپ کو اس سے تکلیف ہوتی ہے اور آپ ایماندار ہیں تو میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ دہلی آ جائیں، کسی کو ہماری جائیداد پر قبضہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

اس تصادم میں دو جوان  بھی زخمی ہوئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق حکام نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے جکورادور کارونگ میں کئی دکانوں کو آگ لگا دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کچھ گھروں اور قریبی سی آر پی ایف کیمپ پر بھی حملہ کیا۔

کجریوال کی طرح اب اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بھی ایسی ہی پیشین گوئی کی ہے۔ اکھلیش نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے انتخابات کے بعد سی ایم یوگی کو ہٹانے کا فیصلہ بی جے پی ہائی کمان لے گی۔

حالیہ دنوں  احمد آباد میں ایک خاتون نے شو روم سے اپنے شوہر کے لیے تقریباً 16 ہزار روپے کی گھڑی خریدی تھی۔ جب وہ اسے لے کر گھر پہنچی تو گھڑی اس کے شوہر کی کلائی پر فٹ نہیں  آئی۔ اس کے بعد خاتون نے گھڑی واپس کرنا چاہی لیکن شوروم کے مالک نے بل میں لکھی ہوئی لائن کا ذکر کیا۔

موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مجھے یہ بھی امید ہے کہ ہم امریکی انتخابی نظام کی سالمیت کے بارے میں سوالات کو ختم کر سکتے ہیں۔ یہ ایماندار ہے، یہ منصفانہ ہے اور یہ شفاف ہے۔ اس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے، چاہے جیت ہو یا ہار۔

جموں و کشمیر بی جے پی کے میڈیا کنوینر ساجد یوسف شاہ نے کہا، میں نذیر احمد اور کلدیپ کمار کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، جنہیں کشتواڑ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں نے اغوا کر کے ہلاک کر دیاہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ مرحوم کی روح کو سکون ملے۔