Rahmatullah
Bharat Express News Network
Jharkhand Assembly Election 2024 : جھارکھنڈ میں پہلےمرحلے کی ووٹنگ پرامن ماحول میں ہوئی مکمل،شام پانچ بجے تک 65فیصد کے قریب ہوئی ووٹنگ
سال 2019 میں ان 43 سیٹوں پر 65.5 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ شام 5 بجے کے بعد آنے والے حتمی اعداد و شمار کے مطابق تمر میں 67.12 فیصد، رانچی میں 51.5 فیصد، ہٹیا میں 58.2فیصد، کانکے میں 57.89فیصد اور مندر میں 72.13فیصدووٹنگ ہوئی۔ رانچی میں 2019 کی طرح 51.5 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
Elon Musk to head US ‘government efficiency’ department: ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت میں ایلن مسک کو ملی بڑی ذمہ داری، کئی اہم عہدوں پر بھی نامزدگی کا عمل مکمل
ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ایلون مسک اور راماسوامی ’بیوروکریسی کی اجارہ داری ختم کرنے، اضافی قواعد و ضوابط کو کم کرنے، فضول اخراجات میں کمی اور وفاقی ایجنسیوں کی ساخت کی از سر نوتشکیل کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیا محکمہ ری پبلکن پارٹی کے خوابوں کو پورا کرے گا۔
Gautam Adani Hosts EU, German, Belgian And Danish Ambassadors: معروف صنعت کار کی متعدد ممالک کے سفیروں سے ہوئی ملاقات،ہندوستان کی عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر ہوئی بات
اڈانی نے کہا کہ سفیروں کے ساتھ اس ملاقات میں ہندوستان کی عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ہم اپنے قابل تجدید توانائی کے اقدامات کو آگے بڑھارہے ہیں تاکہ ایک متوازن توانائی کے مرکب کو یقینی بنایا جا سکے جو پورے ہندوستان کے لیے ایک پائیدار مستقبل کی حمایت کرتا ہے۔
Strategies for GLOP Risk Reduction: برفانی جھیلوں سے وابستہ خطرات کو کم کرنا اور ہماری کمیونیٹیز کیلئے ایک محفوظ مستقبل کو یقینی بنانا انتہائی ضروری:ڈاکٹر پی کے مشرا
ڈاکٹر مشرا نےکہاکہ سکم کی برفانی جھیل سے پیدہ شدہ سیلابی آفت پر ہونے والی بات چیت نے چیلنج کی شدت اور اس کی حساسیت پرتوجہ مرکوز کی ہے۔ درحقیقت ساؤتھ لوناک جی ایل او ایف ہم سب کے لیے ایک ویک اَپ کال تھی۔ انہوں نے برفانی جھیلوں سے وابستہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملیوں کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
Gautam Adani was part of the talks between BJP-NCP: بی جےپی-این سی پی کے مابین اتحاد کی بات چیت کا حصہ تھے گوتم اڈانی،شردپوار اور امت شاہ کی ہوئی تھی خفیہ ملاقات،اجیت پوار نے کیا انکشاف
اجیت پوار نے کہا کہ 5 سال قبل بی جے پی-این سی پی کے درمیان ہونے والی اس میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، گوتم اڈانی، شرد پوار، پرفل پٹیل، دیویندر فڑنویس بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ اور شرد پوار کے درمیان خفیہ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
I never praised Rahul Gandhi: میں نے راہل گاندھی کی کبھی تعریف نہیں کی،سابق مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے لیا یوٹرن
جب میں یہ کہتی ہوں کہ وہ ایک ذات کو دوسری ذات کے خلاف کھڑا کر کے معاشرے اور برادریوں کے تنازعات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر ر ہے ہیں، تو سیاست میں کوئی بھی نووارد ہی اسے تعریف کے طور پر دیکھے گا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنے تجزیہ میں اس کے بارے میں بہت زیادہ بات کی ہے۔
New CJI Sanjiv Khanna gave new instruction : چیف جسٹس بننے کے بعد سنجیو کھنہ نے سب سے پہلے لیا ایسا فیصلہ کہ مشکل میں پڑ گئے وکلاء، جانئے کیا ہے عدالتی اصلاحات کی طرف پہلا قدم
سی جے آئی نے کہا کہ یہ عدلیہ کا آئینی فرض ہے کہ وہ انصاف تک آسان رسائی فراہم کرے اور لوگوں کے ساتھ مساوی سلوک کرے۔ پیر کو اپنے پہلے بیان میں سی جے آئی نے کہا کہ عدلیہ گورننس کا بہت اہم حصہ ہے۔ آئین ہمیں بنیادی حقوق کے محافظ کے تحت ذمہ داری دیتا ہے۔
Pakistan would have till Lucknow :مسلمانوں کا احسان ہے کہ پاکستان کی سرحد صرف لاہور تک رہی ورنہ لکھنؤ تک ہوتی:محمد ادیب
محمد ادیب نے کہا کہ لوگ پاکستان گئے، اس کا الزام ہم پر لگایا گیا۔ ہم مانتے ہیں کہ پاکستان جانے والوں نے اپنی جانیں دیں لیکن ہم نے اپنا خون بانٹا۔ ہم نے جناح کو انکار کیا تھا، انہیں رد کیا تھا، لیاقت علی خان کو نہیں مانا تھا، ہم نے گاندھی اور نہرو کو قبول کیا تھا۔
PM Modi pays homage to Maulana Azad: پی ایم مودی نے مولانا ابوالکلام آزادکی سالگرہ پر خراج عقیدت کیا پیش، کہا- وہ ایک گہرے مفکر اور قابل ادیب تھے
ملک بھر میں ہر سال 11 نومبرکو قومی یوم تعلیم منایا جاتاہے۔ یہ دن ملک کے پہلے وزیر تعلیم کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔ وہ انڈین نیشنل کانگریس کے سب سے کم عمر صدر بھی تھے۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور سوچ نے بھی جدید ہندوستان کی تشکیل میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔
Maharashtra Assembly Election 2024: ادھوٹھاکرے کا مسلم ووٹ بینک جلد ہی بکھر جائے گا،ایکناتھ شندے نے اپنی جیت کا کیا دعویٰ
وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی پارٹی کا انتخابی نشان 'مشال' گھروں کو آگ لگانے اور برادریوں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔ایکناتھ شندے نے مزید کہا، ''وہ (شیو سینا یو بی ٹی) مشال کو انقلاب کی علامت کہتے ہیں لیکن ان کامشال گھروں کو جلاتا ہے۔