مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ روس کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ماسکو میں ان کی سرکاری رہائش گاہ کریملن میں ملاقات کی ہے۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کئی اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ روس یوکرین جنگ کے درمیان راج ناتھ سنگھ نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ روس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ماسکو میں ہندوستان-روس بین الحکومتی فوجی تعاون کے 21ویں اجلاس کے دوران ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری میں بے پناہ امکانات موجود ہیں اور مشترکہ کوششیں اہم نتائج کی راہ ہموار کریں گی۔
ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کے دوران راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہمارے ممالک کی دوستی سب سے بلند پہاڑ سے بھی بلند اور گہرے سمندر سے بھی گہری ہے۔ ہندوستان ہمیشہ اپنے روسی دوستوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔وزارت دفاع نے اس معاملے میں ایک بیان د یتے ہوئے کہا کہ راج ناتھ سنگھ نے دو طرفہ دفاعی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاہے۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری میں بے پناہ امکانات ہیں اور مشترکہ کوششوں سے شاندار نتائج برآمد ہوں گے۔
Glad to call on the Russian President Mr Vladimir Putin at Kremlin in Moscow. https://t.co/lDgg7AOG23 pic.twitter.com/iJWkM9Khmn
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) December 10, 2024
قابل ذکر ہے کہ اس دورے کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے روس سے درخواست کی ہے کہ وہ ایس400 ٹریومپھ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کے باقی دو یونٹس کی سپلائی کو تیز کرے۔ انہوں نے ماسکو میں اپنے ہم منصب آندرے بیلوسوف کے ساتھ لمبی بات چیت کی۔اس میٹنگ میں راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان میں روسی دفاعی صنعتوں کے لیے مختلف فوجی ہارڈ ویئر کی مشترکہ پیداوار میں نئے مواقع پربھی روشنی ڈالی۔
بھارت ایکسپریس۔