Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


آسٹریلیا کے سابق اسٹار شین وارن نے کووڈ ویکسین لگوائی تھی، جس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک آنے کا امکان ہے۔

 شہر کے بھجوٹی آفیسر کالونی میں رہنے والے اکھنڈ پرتاپ سنگھ کی آج شادی تھی اور بارات غازی پور جانی تھی، لیکن ڈی جے سیز ہونے کے سبب بارات ابھی تک نکلی نہیں ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سہیل حمید کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا۔ عدالت نے سہیل حمید کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سہیل حمید کو 6 جولائی کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 

بہار کے پٹنہ میں ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ سے قبل سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان بھی پٹنہ پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے آرڈیننس کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ پر جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

اترپردیش کے کوشامبی میں ٹرک اور ٹریلر کی ٹکر میں تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ وہیں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دونوں گاڑی بری طرح سے تہس نہس ہوگئیں۔ زخمیوں کو پولیس نے اسپتال بھجوایا ہے۔

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کئی خواتین پہلوانوں نے جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے ہیں۔ اس معاملے میں پولیس نے چارج شیٹ داخل کی ہے۔

شیوانند تیواری نے نتیش-تیجسوی کی مشکلات میں اضافہ کرنے والا بیان دیا ہے۔ ایک نیوز چینل سے بات چیت کے دوران ہندو معاشرے سے متعلق انہوں نے کئی ایسی باتیں کہہ دیں، جس پر تنازعہ ہونا یقینی ہے۔

ICC ODI World Cup 2023: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال ہندوستان میں ہونے والے عالمی کپ 2023 کے دو میچوں کے انعقاد کے مقام میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن پی سی بی کے اس مطالبہ کو بی سی سی آئی اور آئی سی سی نے مسترد کردیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی امریکی کانگریس کے مشترکہ سیشن کو خطاب کریں گے، جس کا دو خواتین اراکین پارلیمنٹ نے بائیکاٹ کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی مودی حکومت کو اقلیت مخالف قرار دیا ہے۔