Bharat Express

Manipur Violence: منی پور تشدد میں ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں رکھی اسٹیٹس رپورٹ، کہا- صورتحال میں ہو رہا ہے سدھار

منی پور میں 3 مئی کو نسلی تشدد کا آغاز ہوا تھا۔ آئندہ دن پہلی بار ریاست میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اسے وقت وقت پر بڑھایا جاتا رہا ہے۔

منی پور نسلی تشدد کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے۔

Manipur Violence Internet Ban: منی پور کے فساد متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ریاستی حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ صورتحال میں بار بار تبدیلی ہو رہی ہے۔ ابھی اس حکم پر عمل کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ منی پور تشدد معاملے پر ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں اسٹیٹس رپورٹ رکھی۔ سالسٹرجنرل نے کہا، صورتحال میں سدھار ہو رہا ہے۔ اس وقت کسی بھی افواہ سے بچنا ضروری ہے۔

چیف جسٹس نے عرضی گزار سے کہا کہ اس رپورٹ کو دیکھ کر اپنی طرف سے مشورہ دیں۔ ہم کل سماعت کریں گے۔ سماعت کے دوران سینئر وکیل رنجیت کمار نے مطالبہ کیا کہ ڈرگس اور جرائم سے متعلق یو این رپورٹ کو بھی ریکارڈ پر لایا جائے۔ اس سے منی پور میں جو ہو رہا ہے، اسے سمجھنے میں مدد ملے گی۔

 

چیف جسٹس نے کہا کہ انہیں بھی اپنی بات رکھنے کا موقع ملا۔ عدالت معمول کی بحالی میں اپنا کردارادا کرنا چاہتی ہے۔ منی پور ٹرائبل فورم کے وکیل کولن گونسالویس نے کہا کہ کوکی قبائلیوں کو حکومت کی رہنمائی میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ امن وامان حکومت کا کام ہے۔ سپریم کورٹ اسے نہیں چلا سکتی۔ کل کی سماعت میں لوگوں کی مدد سے متعلق مشورہ دیجئے۔ منی پورمیں انٹرنیٹ کی بحالی کے معاملے پربھی کل سماعت ہوگی۔

Also Read