Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


Allahabad High Court News: الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ریاست کے سبھی اسکولوں کو 2021-2020 میں لی گئی فیس کا 15 فیصد واپس کرنے یا آئندہ سیشن کی فیس میں شامل کرنا ہوگا۔

Buxar News: سال  2020 میں بکسر اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑچکے بی جے پی لیڈر پرشو رام چترویدی کی موت کی اطلاع ملتے ہی سیاسی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیٹ کو 4 دنوں تک ماگھ میلے میں ہی رہنا تھا، لیکن پیر کے روز وہ بکسر میں ہیں اور وہاں سے واپس ماگھ میلے میں لوٹ جائیں گے۔

اناؤ آبروریزی سانحہ میں قصور وار رہے بی جے پی سے معطل لیڈراور سابق رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سنگر کو پیر کے روز ضمانت مل گئی ہے۔

اندرا گاندھی ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں ان چوریوں سے متعلق چار معاملے درج کئے گئے تھے اور اس کے بعد سے پولیس ان کی تلاش میں مصروف تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے ویجیلنس ٹیم کی مدد سے ایک لوڈر کو پکڑا۔

نئی ای وی ایم کے ڈیمو کے لئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی، کانگریس، پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس سمیت کئی سیاسی جماعتوں کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔ ایسے میں مرکزی حکومت کے لئے یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ پیر کے روز ہونے والے اس پروگرام میں جموں وکشمیر سے کون کون سی جماعتیں شامل ہوتی ہیں۔

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ونڈے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح پاکستان نے ونڈے سیریز گنوا دی ہے۔ پاکستان کے سلامی بلے باز فخر زماں نے اس میچ میں سنچری بھی لگائی، لیکن ان کی سنچری کام نہیں آئی۔

CBI raids Manish Sisodia’s office in Delhi Secretariat: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے دفتر پر سی بی آئی نے چھاپہ ماری کی ہے۔ یہ دعویٰ انہوں نے ہفتہ کے روز کیا۔ حالانکہ سی بی آئی نے ان کے دعووں کو مسترد کردیا ہے۔

Asaduddin Owaisi: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے راہل گاندھی کے "ٹھنڈ سے ڈر نہیں لگتا" اور 'خود کو مار ڈالا ہے' والے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا، 'یہ کانگریس لیڈر 50 سال کے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہیں سردی سے ڈر نہیں لگتا'۔

مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے خود اس معاملے کی جانکاری دی ہے۔ دھمکی دینے والے شخص نے ان کو دو بار کال کیا ہے۔ پولیس نے ان کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔