Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


Rajnath Singh News: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی سیاست میں لیڈران نے اگر کئے ہوئے وعدوں میں سے نصف کو بھی مکمل کیا ہوتا تو ملک میں غیر یقینی کا بحران نہیں ہوتا۔

پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کو کچھ دن پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین کی کرسی خالی کرنی پڑی۔ وہ اکثر ہندوستانی کرکٹ پر طرح طرح کے بیان دیا کرتے تھے۔ ایک بار پھر انہوں نے بی سی سی آئی کے افسران پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں بی جے پی مائنڈ سیٹ ہے۔

Union Minister Ashwini Choubey: مرکزی وزیر اشونی چوبے بکسر-چوسا کے بنار پور پہنچے تھے۔ یہاں ان پر لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔ ان کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا۔ ساتھ ہی ان کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے دہلی کے چیف سکریٹری کو سال 2016-2015 کے دوران سرکاری اشتہارات کی آڑ میں شائع سیاسی اشتہارات کے لئے اروند کیجریوال کی پارٹی سے 97 کروڑ روپئے وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس رقم پر 64.31 کروڑ بطور جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دونوں ملاکر کل رقم 163.62 کروڑ روپئے ہوجاتی ہے۔

Jio True 5G: تمل ناڈو کے ان 6 شہروں میں شروع ہوئی ٹرو 5 جی سروس کا آغاز ہوگیا ہے۔ جیو کے 5 جی رول آوٹ کی اسپیڈ اپنی حریف کمپنیوں سے کہیں تیز ہے۔ جیو نے 101 شہروں کے مقابلے ایئرٹیل صرف 27 شہروں میں ہی اپنی 5جی سروس لانچ کرسکا ہے۔

پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کے بعد بیرون ممالک سے تنقید کا سامنا کرنے کے بعد بی جے پی نے اپنی قومی ترجمان نوپور شرما کو معطل کردیا تھا۔ دہلی پولیس نے اب انہیں ہتھیار کا لائسنس دیا ہے۔

Home Minister Ami Shah: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 'کرانتی کاریوں' سے متعلق کتاب کا اجرا کرتے ہوئے کہا،"کانگریس کا ملک کی آزادی کی تحریک میں بڑا تعاون ہے، لیکن اور کسی کا نہیں ہے۔ یہ بات ٹھیک نہیں ہے"۔

Bharat Jodo Yatra News: راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی جا رہی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا فی الحال پنجاب سے گزر رہی ہے۔ یاترا کا اختتام جموں وکشمیر میں ہوگا۔

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ آرایس ایس کا نظریہ ہندوستان کے مستقبل کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حقیقی 'ملک دشمن' کو جتنی جلدی پہچان لیں، اتنا ہی اچھا ہوگا۔

راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندو ہماری پہچان، قومیت اور سب کو اپنا ماننے اور ساتھ لے کر چلنے کا رجحان ہے اور اسلام کو ملک میں کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن اسے 'ہم بڑے ہیں' کا جذبہ چھوڑنا پڑے گا۔