Bharat Express

Manish Sisodia writes to PM Modi: ’ہمارا پی ایم اَن پَڑھ‘، جیل سے منیش سسودیا نے لکھا خط، کہا- دوسرے ممالک کے صدور فائدہ اٹھاکر…

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے جیل سے ملک کے نام خط لکھا ہے، اس خط میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم مودی کم پڑھے لکھے ہیں، اس لئے وہ ملک کا نقصان کر رہے ہیں۔

Manish Sisodia Letter: دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے جیل سے ملک کے نام وزیراعظم مودی کی تنقید کرتے ہوئے خط لکھا ہے، اس خط میں انہوں نے لکھا ہے، وزیراعظم کا کم پڑھا لکھا (کم تعلیم یافتہ) ہونا ملک کے لئے خطرناک ہے۔ منیش سسودیا نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی تعلیم کی اہمیت نہیں سمجھتے ہیں اور گزشتہ کچھ سالوں میں انہوں نے پورے ملک میں 60 ہزار اسکول بند کر دیئے ہیں۔

منیش سسودیا نے وزیراعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا، ملک کی ترقی کے لئے وزیراعظم کا پڑھا لکھا (تعلیم یافتہ) ہونا ضروری ہے۔ منیش سسودیا نے اپنے خط میں لکھا، جب یہ بات کہتے ہیں کہ گندی نالی سے گیس نکال کر چائے بنائی جاسکتی ہے تب میرا دل بیٹھ جاتا ہے۔

منیش سسودیا نے وزیراعظم پر لگایا سنگین الزام

منیش سسودیا نے جیل سے ملک کے نام لکھے گئے خط میں وزیراعظم نریندر مودی کی آئینی اصولوں پر سنگین سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ چونکہ ملک کے وزیر اعظم کم پڑھے لکھے ہیں، اس لئے دنیا کے سربراہان ان کو گلے لگا کر ان سے کئی کاغذات پر دستخط کروا لیتے ہیں کیونکہ وزیر اعظم جی تو سمجھ ہی نہیں پاتے کیونکہ وہ تو کم پڑھے لکھے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس