Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


اے آئی یوآئی ڈی ایف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر رفیق الاسلام نے کہا کہ الیکشن قریب ہے۔ ایسے میں یہ سب کچھ صرف مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی ان کی حکمت عملی ہے۔ اس لئے اب آسام میں مسلم میریج ایکٹ اور طلاق رجسٹریشن ایکٹ کو منسوخ کر رہے ہیں۔

ممتاز پٹیل نے اپنے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ الائنس میں بھروچ لوک سبھا سیٹ نہیں بچا پانے کے لئے ضلع کیڈر سے گہرائی سے معافی مانگتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد رہیں گے۔ 

تالاب میں ٹریکٹر-ٹرالی کے پلٹنے سے تقریباً 15 افراد کی موت ہوگئی۔ وہیں تالاب سے اسپتال تک لاشوں کا انبارلگ گیا۔ قریب ہی واقع پٹیالی کے طبی مرکز یعنی اسپتال پرتالاب سے نکالے گئے لوگوں کو بھیجا گیا ہے۔ وہیں موصولہ اطلاعات کے مطابق، عقیدت مند ایٹہ ضلع کے کہا گاؤں کے باشندے بتائے جا رہے ہیں۔

ہریانہ میں ہیڈ کانسٹبل پرمود کے قتل کے ملزم ارون عرف چورا کو دہلی کی جنک پوری تھانہ پولیس نے پکڑلیا۔ پوچھ گچھ میں اس نے 2 دیگرملزمین کے ساتھ قتل کا جرم قبول کیا ہے۔

آسام میں ہیمنت بسوا سرما حکومت نے یو سی سی کی طرف پہلا قدم رکھتے ہوئے مسلم شادی اور طلاق ایکٹ ختم کردیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے بنائے گئے انڈیا الائنس میں سیٹ شیئرنگ کا عمل جاری ہے۔ کانگریس اورعام آدمی پارٹی میں بھی الائنس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے لیڈران نے آج مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا باضابطہ اعلان کردیا۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی چار سیٹوں پرامیدوار اتارے گی جبکہ تین سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ 

لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں سیاسی بساط بچھ چکی ہے۔ یوپی میں ایک طرف سماجوادی پارٹی کا الائنس ہے تو دوسری طرف بی ایس پی سربراہ مایاوتی اکیلے دم پرالیکشن لڑنے کی بات کہہ رہی ہے۔ 

پولیس افسران کے ساتھ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے کنور دانش علی نے تصویر بھی شیئرکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 فروری کو امروہہ میں ہی راہل گاندھی کی موجودگی میں وہ کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔

ممبئی نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک مشیر خان کی سنچری کی بدولت 5 وکٹ پر 248 رنوں کا اسکور بنایا۔ مشیر خان 216 گیندوں پر 128 رن بناکر کھیل رہے ہیں۔

سہانا خان کی ترقی کی لسٹ میں ایک نیا اضافہ ہوگیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے کروڑوں روپئے خرچ کرکے اپنے والدین کا سرفخر سے اونچا کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی ے اب بڑا انسویسٹمنٹ کیا ہے اور 23 سال کی عمر میں عالیشان پراپرٹی اپنے نام کرلی ہے۔