Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


عام آدمی پارٹی نے دہلی اور ہریانہ کے لئے لوک سبھا امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کی پہلی فہرست میں دہلی سے 4 اور ہریانہ سے ایک امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

جموں وکشمیر میں لوک سبھا کی پانچ سیٹ ہے اورایک لداخ کی ملاکر 6 سیٹ ہے، جن کے لئے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو الائنس کرنا ہے۔ ان کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

شراب گھوٹالہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوآٹھواں سمن جاری کیا ہے۔ ای ڈی کی طرف سے جاری گزشتہ سات سمن میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے راجیہ سبھا الیکشن میں کراس ووٹنگ کی قیاس آرائیوں پر کہا کہ جن اراکین اسمبلی کو فائدہ ملنا ہوگا، وہ چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو دوسروں کے لئے گڈھے کھودتے ہیں، ایک دن وہ اس گڈھے میں خود گرجاتے ہیں۔

Rajya Sabha Election 2024: اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اور اپنا دل کمیرا وادی کا الائنس ٹوٹ گیا ہے۔ جلد ہی اس کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔

اگرسماجوادی پارٹی کے یہ پانچ اراکین اسمبلی بی جے پی امیدوارکو ووٹ دیتے ہیں تویہ اکھلیش یادو کے لئے بڑا جھٹکا ہوگا کیونکہ ان کے تیسرے امیدوارکی جیت ناممکن سا لگنے لگا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی منوج پانڈے نے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے ووٹنگ سے پہلے پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، میں چیف وہپ عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ استعفیٰ قبول کیا جائے۔

اترپردیش میں راجیہ سبھا کی 10 سیٹیں ہیں، لیکن بی جے پی نے یہاں 8 اورسماجوادی پارٹی نے تین امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ ایسے میں این ڈی اے سے 7 اور سماجوادی پارٹی سے 2 امیدواروں کا راجیہ سبھا رکن بننا طے ہے، ساری لڑائی ایک سیٹ کولے کرہے، اسی ایک سیٹ کے لئے دونوں پارٹیوں نے ساری طاقت جھونک دی ہے۔

یوپی اسمبلی الیکشن 2022 میں شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے بی ایس پی سے نہیں بلکہ اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ٹکٹ پرالیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے 21 نومبر 2021 کو بی ایس پی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کیرلا کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر سی پی آئی نے امیدوار کا اعلان کردیا ہے۔ وائناڈ سیٹ پر کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی رکن پارلیمنٹ ہیں اور ان کے الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔