Bharat Express

Eid-ul-Adha 2023: عیدالاضحیٰ سے قبل کرناٹک کے مسلمانوں سے عالم دین کی بڑی اپیل، گائے کی قربانی سے متعلق دی یہ خاص ہدایت

جمعیۃ علماء ہند کی کرناٹک یونٹ کے صدر مولانا مفتی افتخارقاسمی نے کہا حالانکہ کرناٹک میں حکومت بدل گئی ہے، لیکن متعلقہ قانون اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ قانون پر عمل کرنے اورلاء اینڈ آرڈر کو بنائے رکھنے کی خاص اپیل کی۔

عیدلاضحیٰ کے موقع پر ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہیں کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ذوالحجہ کا چاند نظرآگیا ہے۔ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک میں 28 جون کو عیدالاضحیٰ کا تہوار منایا جائے گا جبکہ ہندوستان سمیت ایشیائی ممالک میں 29 جون کو عیدالاضحیٰ منائے جانے کا اعلان ہوچکا ہے۔ اب اس سلسلے میں عوام کو بیدار کرنے کی ذمہ داری علمائے کرام کی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کی کرناٹک یونٹ کے صدر مولانا مفتی افتخارقاسمی نے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر گائے کی قربانی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حالانکہ ریاست میں حکومت بدل گئی ہے، لیکن سابقہ بی جے پی حکومت کے ذریعہ لایا گیا قانون ابھی بھی نافذ ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ قانونی معاملات میں نہ الجھیں اور شرپسند عناصرف کو کوئی رخنہ اندازی کی صورتحال بنانے کا موقع نہ دیں۔ کیونکہ کرناٹک پریوینشن آف سلاٹر اینڈ پروٹیکشن آف اینیمل ایکٹ کو منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔

مولانا مفتی افتخارقاسمی نے پیرکے روز پی ٹی آئی-بھاشا سے با ت کرتے ہوئے کہا، ’’مخصوص جانورکی ایک بڑے طبقے کے ذریعہ پوجا کی جاتی ہے اوراسے گئوماتا بھی کہا جاتا ہے۔ اس لئے ایسے جانورکی قربانی نہیں دی جاتی، جب پہلے سے ہی قانون ہے جو مخصوص جانورکی قربانی کو ممنوع قرار دیتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ہم قانونی رکاوٹ پیدا نہ کریں اورعیدالاضحیٰ کے موقع پر بڑے جانوروں کی قربانی کے نام پر بدامنی پیدا کرنے کا موقع نہ دیں۔‘‘

مولانا افتخار قاسمی نے عیدالاضحیٰ سے متعلق مسلمانوں سے خاص اپیل کی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کی کرناٹک یونٹ کے صدر مولانا مفتی افتخارقاسمی نے مزید کہا حالانکہ کرناٹک میں حکومت بدل گئی ہے، لیکن متعلقہ قانون اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ قانون پرعمل کرنے اورلاء اینڈ آرڈرکوبنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔

 اتحاد اور بھائی چارہ کے ساتھ منائیں تہوار

مولانا مفتی افتخار قاسمی نے کہا، ہم قانونی رکاوٹ پیدا نہ کریں اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر مخصوص جانوروں کی قربانی سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لئے قربانی پیش کریں، لیکن یہ تہوار مل جل کرآپسی اتحاد اور بھائی چارہ کا خیال کرتے ہوئے منائیں۔ تاکہ عوام میں یکجہتی کا پیغام جائے۔

 بھارت ایکسپریس۔