Bharat Express

Eid Qurban

جمعیۃ علماء ہند کی کرناٹک یونٹ کے صدر مولانا مفتی افتخارقاسمی نے کہا حالانکہ کرناٹک میں حکومت بدل گئی ہے، لیکن متعلقہ قانون اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ قانون پر عمل کرنے اورلاء اینڈ آرڈر کو بنائے رکھنے کی خاص اپیل کی۔

ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں آج ذوالحجۃ کا چاند نظرآگیا ہے ۔ متعدد ریاستی و قومی رویت ہلاک کمیٹیوں کی جانب سے باضابطہ طور پر اس چیز کا اعلان بھی ہوچکا ہے کہ آج ذوالحجہ کا چاند دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے 20 جون کی تاریخ ذوالحجہ مہینے کی پہلی تاریخ ہوگی اور اس اعتبار سے ہندوستان بھر میں 29 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔