Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


گیان واپی احاطے کا اے ایس آئی سروے کرانے کے ہندو فریق کے مطالبے پر ضلع جج ڈاکٹر اجے کرشنا وشویش کی عدالت نے جمعہ کے روزاپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے 14 جولائی کوسماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے دن اور آج دودسرے دن منی پور تشدد پر اپوزیشن کی نعرے بازی کے درمیان جم کر ہنگامہ ہوا۔ تمام اپوزیشن جماعتوں نے اس موضوع پر وزیراعظم نریندر مودی سے بیان دینے کا مطالبہ کیا۔

پب جی کے ذریعہ ہندوستانی سچن مینا کے عشق میں مبتلا ہوئی پاکستانی سیما حیدر کی کہانی میں کئی موڑ آرہے ہیں۔ یہ پورا معاملہ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

اس سے قبل منی پور میں دو خواتین کو برہنہ گھمانے کے معاملے میں اب تک چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا کہ یہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد ہم نے فوری طور پر آپریشن شروع کر دیا۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے متعلق مجرمانہ ہتک عزت معاملے میں سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس گوئی کی بینچ نے پورنیش مودی اور گجرات حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ آئندہ سماعت اب 4 اگست کو ہوگی۔

سوئیڈن میں ایک بار پھر سے قرآن شریف نذر آتش کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے بعد عراق کی راجدھانی بغداد واقع سوئیڈن کے سفارت خانہ میں احتجاج کیا گیا ہے۔ مظاہرہ  کے بعد اب عراقی حکومت نے ایک بیان جاری کرکے بڑا اعلان کیا ہے۔

Rajasthan Election 2023: راجستھان میں اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے کانگریس ریاستی انتخابی کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔ اس کے چیئرمین ریاستی صدر ڈوٹاسرا کو بنایا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ دونوں کو رکھا گیا ہے۔

خواتین پہلوانوں سے جنسی استحصال معاملے میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کو راؤزایوینیو کورٹ سے مستقل ضمانت مل گئی ہے۔ حالانکہ عدالت نے انہیں مشروط ضمانت دی ہے۔

Delhi Ordinance: دہلی کے افسران پر کنٹرول سے متعلق مرکزی حکومت کے آرڈیننس کا معاملہ سپریم کورٹ نے 5 ججوں کی آئینی بینچ کو سونپا۔

Parliament Monsoon Session 2023: منی پور میں تشدد سے متعلق اپوزیشن نے ایوان میں زبردست ہنگامہ کیا۔ کانگریس سمیت اپوزیشن وزیراعظم مودی سے پارلیمنٹ میں بیان کا مطالبہ کر رہا ہے۔