Bharat Express

Akshay Kumar Indian Citizenship: اکشے کمار کو مل گئی ہندوستانی شہریت، کہا- ’دل اور سٹیزن شپ، دونوں ہندوستانی‘

 Akshay Kumar Post: اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں ہندوستانی شہریت مل گئی ہے۔

اکشے کمار کو ہندوستانی شہریت مل گئی ہے۔

اکشے کمار اب ہندوستانی شہری بن گئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرآفیشیل ڈاکیومنٹ شیئرکئے ہیں۔ انہوں نے ڈاکیومنٹ کی تصویر شیئر کرکے فینس کو یہ خوشخبری دے دی ہے۔ اکشے کمار کے پاس پہلے کناڈا کی شہریت تھی، جس کی وجہ سے انہیں کئی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئرکرکے فینس کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ ساتھ ہی فینس کو بتادیا ہے کہ وہ ہندوستانی شہری بن گئے ہیں۔ اکشے کمار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا- ’دل اورسٹیزن شپ، دونوں ہندوستانی۔ یوم آزادی کی مبارکباد۔ جے ہند۔‘

اکشے کمار کے پوسٹ پرفینس بہت سارے کمنٹ کر رہے ہیں۔ ایک یوزر (صارف) نے لکھا- ’سرآپ نے ہیٹرس کے منہ پر طمانچہ ماردیا، یوم آزادی کی مبارکباد۔ وہیں ایک نے لکھا- آخرکار آگئی انڈین سٹیزن شپ  کی دعوت۔ ہیٹرس اب کس موضوع کو لے کر ٹرول کروگے۔ ایک صارف نے لکھا- سب کی بولتی اب بند۔‘ قابل ذکرہے کہ اکشے کمار نے 2019 میں ایک ایونٹ میں بتایا تھا کہ وہ جلد ہی انڈین پاسپورٹ کے لئے درخواست دیں گے اوراب ان کے پاس انڈین پاسپورٹ آگیا ہے اوروہ ہندوستانی شہری بن گئے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اگرورک فرنٹ کی بات کی جائے تو اکشے کمار کی فلم اوایم جی-2 باکس آفس پر دھمال مچا رہی ہے۔ یہ فلم 11 اگست کو سنیما گھروں میں ریلیزہوئی ہے۔ اوایم جی 2 میں اکشے کمار کے ساتھ یامی گوتم اورپنکج ترپاٹھی لیڈ رول میں نظرآئے ہیں۔ یہ فلم ایک سینسیٹیو (حساس) موضوع پربنی ہے، جسے بخوبی دکھایا گیا ہے۔ او ایم جی-2 کی ٹکرباکس آفس پر گدر-2 سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Independence Day 2023: نشے کی گرفت میں پھنسے نوجوانوں کو بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے دیا پیغام، کہا- قوت ارادی اور عزم ضروری

اوایم جی 2 کے بعد اکشے کمار جلد ہی سورائی پوٹو کے ہندی ریمیک میں نظرآنے والے ہیں۔ یہ فلم یکم ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیزہوگی۔ اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ ساتھ رادھیکا مدان اور پریش راول لیڈ رول میں نظرآئیں گے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read