Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ سے ملنے پہنچے۔ ایوان میں دہلی سروسیز بل ٹیبل ہونے کی خبروں کے درمیان یہ میٹنگ کافی اہم مانی جا رہی ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بانی رکن محمد سلیمان نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان یوگی یا پھر پجاری کی حیثیت سے دیا گیا ہے اورایک فریق کے لئے دیا گیا بیان ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کی فیملی کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے ان کی اور ان کی فیملی کی 6 کروڑ روپئے کی جائیداد ضبط کرلی ہے۔

آج یعنی پیر کا روز پارلیمنٹ سیشن کا آٹھواں دن ہے۔ آج کے دن پھر پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے منی پور کا موضوع زوردار طریقے سے اٹھایا۔ دونوں ایوانوں کی کارروائی آج صبح 11 بجے شروع ہوئی، جس کے بعد آج پھر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے منی پور موضوع پر ہنگامہ کیا۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے گیان واپی پر یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان سے متعلق کہا کہ یہ آئین کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ ہائی کورٹ میں ہے، اس کے باوجود وزیراعلیٰ اس پربیان دے رہے ہیں۔

سچن مینا کے والد نیترپال کے مطابق گھر کا راشن ختم ہوچکا ہے۔ پولیس کا گھرپر ہردم پہرہ رہتا ہے۔ فیملی کو بھوکوں مرنے کی نوبت آگئی ہے۔ اب انہوں نے پولیس کو خط لکھ کر یہ بڑا مطالبہ کیا ہے۔

جموں وکشمیرمیں دہشت گرد ایک بڑی سازش کو انجام دینے والے تھے، لیکن وقت رہتے ہوئے اس کا انکشاف ہوگیا۔ بارہمولہ ضلع کے پٹّن علاقے میں ایک مشتبہ بیگ برآمد ہوا ہے۔ سری نگر-بارہمولہ شاہراہ پر جانگم فلائی اوور کے پاس یہ بیگ پڑا ہواتھا۔ اطلاع ملتی ہی پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی ٹیم موقع پرپہنچی۔ بم مخالف دستے کو موقع پر بلایا گیا۔

منی پور تشدد کے وائرل ویڈیو معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہوگئی ہے۔ خواتین کی طرف سے سینئروکیل کپل سبل پیش ہوئے ہیں۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت کو کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

Karnataka High Court News: کرناٹک ہائی کورٹ نے عرضی خارج کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اور حدیث میں کہا گیا ہے کہ بیوی اور بچے کی دیکھ بھال کرنا شوہرکی ذمہ داری ہے اور خاص طور پر تب جب وہ بے سہارا ہوں۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سشیل گپتا نے کہا ہے کہ پارٹی نے اپنے سبھی اراکین پارلیمنٹ کو 4 اگست تک ایوان میں موجود رہنے کے لئے سبھی کو کہا ہے کیونکہ مودی حکومت آج لوک سبھا میں دہلی آرڈیننس کو پیش کرنے جا رہی ہے۔