Bharat Express

Chandrayaan 3 Landing: لینڈر ایمیجر کیمرے سے کچھ ایسا نظر آیا چاند، اسرو نے جاری کیا ویڈیو

Chandrayaan 3 Update: چاند پر چندریان -3 کی سافٹ لینڈنگ بدھ (23 اگست) کو طے کی گئی ہے۔ اس سے قبل لینڈر امیجر کیمرہ 4 نے چاند کی کچھ تصاویر لے چکا ہے۔

چندریان-3 کے لینڈر پر لگے کیمرے سے تصویر لی گئی ہے۔ (Image Source: ISRO)

Chandrayaan 3 Landing Update: ہندوستان کے چندریا-3 کی 23 اگست کو ہونے والی سافٹ لینڈنگ سے پہلے اس کے لینڈرمیں لگے کیمرے نے چاند کی تصاویر لی ہیں۔ اسرو نے لینڈر ایمیجر کیمرہ 4 سے لی گئی تصاویر ایک چھوٹے سے ویڈیو کے ذریعہ ایکس (ٹوئٹر) کرکے جاری کی ہیں۔

ویڈیو میں چاند کی سطح کافی روشن نظرآرہی ہے، جس میں جگہ جگہ کریٹر (گڈھے) بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ اسرو کے مطابق، یہ تصاویر اتوار (20 اگست، 2023) کو لی گئی تھیں۔

 لینڈرایمیجر کیمرہ 4 سے بنایا گیا چاند کا ویڈیو

جنوبی قطب پرچندریان-3 کی سافٹ لینڈنگ پرہیں پوری دنیا کی نظریں 

چندریان-3 چاند کے جنوبی قطب پر لینڈ کرے گا۔ یہ ہندوستان کا تیسرا چاند مشن ہے، جس پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں کیونکہ اس سے پہلے اتوار 20 اگست کو روسی چاند مشن ‘لونا-25’ حادثے کا شکار ہوکر ناکام ہوگیا تھا۔ اسے بھی جنوبی قطب پر لینڈ کرنا تھا۔ کوئی بھی ملک اب تک چاند کے اس حصے میں نہیں پہنچ سکا ہے۔ اگر چندریان-3 کی سافٹ لینڈنگ کامیاب رہتی ہے تو جنوبی قطب پر لینڈ کرنے کے معاملے میں ہندوستان یہ حصولیابی حاصل کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

اسرو سربراہ نے کہا کہ سب ٹھیک ہے

اسرو سربراہ ایس سومناتھ نے کہا ہے کہ فی الحال سبھی چیزیں ٹھیک سے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مقررہ وقت پر چندریان-3 کی سافٹ لینڈنگ سے متعلق بھروسہ ظاہر کیا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کے ساتھ بات چیت میں اسرو سربراہ سومناتھ نے کہا کہ چندریان-3 کا اب تک سفر میں کچھ بھی ایسا نہیں ہوا، جو نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی سسٹم نے اسرو کی ضرورت کے مطابق ہی اب تک کارکردگی کی ہے۔ چندریان-3 کی سافٹ لینڈنگ کے بارے میں اسرو سربراہ نے کہا کہ تیاری پوری ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read