Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


ہریانہ تشدد کے بعد حالات کو معمول پرلانے کے لئے انتظامیہ اور پولیس کوششوں میں مصروف ہے۔ اسی درمیان نوح میں 3 بجے سے شام 5 بجے تک بازارکھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوح تشدد کے خلاف دہلی میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کا احتجاج جاری ہے۔ انہوں نے بدرپور ٹول پلازہ کو بند کرایا گیا۔ بجرنگ دل کارکنان نے دہلی کے گھونڈہ چوک پراحتجاج کیا۔ ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لئے جگہ جگہ پرپولیس بیرکیڈنگ کی گئی ہے۔ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے ہریانہ کے نوح میں حال ہی میں ہوئے پُرتشدد تصادم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی اپیل کی ہے۔

مرکزی وزیر اور گروگرام کے رکن پارلیمنٹ راؤ اندرجیت سنگھ نے تشدد کے لئے ہندو تنظیموں پرسخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی یاترا میں اگرکوئی تلوار اور ڈنڈے لے کریاترا کرتا ہے تو یہ غلط ہے۔

Kuno National Park: کونو میں ایک اور چیتے کی موت کے ساتھ اب تک چار ماہ میں 9 چیتوں کی موت ہوگئی ہے۔ پرنسپل چیف کنزرویٹرآف فاریسٹ اسیم شریواستو کے مطابق چیتا ’دھاتری‘ کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Haryana Violence: مبینہ گئو رکشک موہت یادو عرف مونو مانیسر کے ویڈیو نے نوح میں پہلے ہی ماحول گرم کردیا تھا۔ اس کے باوجود پولیس کی طرف سے یاترا نکالنے کی اجازت دی گئی۔

ہریانہ کے نوح میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد نوح کے حالات کو معمول پرلانے کے لئے انتظامیہ پوری کوشش کر رہی ہے۔ نوح انتظامیہ نے آج دوپہر12:30 بجے سے دوپہر2:30 بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی ہے۔

Haryana Violence: گروگرام کے اے سی پی کرائم ورون دہیا نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ کہیں آنے جانے پرکوئی روک نہیں ہے۔

Seema Haider Story: پاکستانی خاتون سیما حیدر اور اس کے ہندوستانی عاشق سچن مینا کو اب فلم کا آفر ملا ہے۔ دونوں نے کچھ دنوں پہلے اپنی مالی بحران کا ذکرکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ایسا کام ملے، جس سے وہ اپنی زندگی سکون سے بسر کرسکیں۔

Mewat Violence: نوح تشدد کے بعد بجرنگ دل اوروی ایچ پی کی ریلیوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ عرضی گزاروں کی طرف سے سینئروکیل سی یو سنگھ نے دہلی-این سی آر میں ریلیوں پر روک لگانے کا مطالبہ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کے سامنے رکھنے کی کوشش کی۔

پارلیمنٹ میں آج بدھ کے روز یعنی 2 اگست کو دہلی سروس بل پر بحث ہونی تھی۔ حالانکہ بحث شروع ہونے سے قبل ہی ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔