Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


 نوح تشدد کے بعد جمعہ کے روز صبح انتظامیہ نے تاؤڑوعلاقے میں 200 سے زیادہ جھگیوں پر بلڈوزر چلا دیا۔ اس تعمیری کام کو غیرقانونی بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہاں بنگلہ دیشی روہنگیا غیرقانونی طریقے سے رہ رہے تھے اور تشدد میں شامل تھے۔ کئی نوجوانوں کا نام ایف آئی آر میں درج ہے۔

 جموں وکشمیر کے لاپتہ فوجی جاوید احمد کو فوج نے 6 دنوں کے بعد برآمد کرلیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد فوجی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ 

Gyanvapi Masjid ASI Survey: سال 2021 میں پانچ خواتین نے وارانسی کے سول جج کے سامنے ایک عرضی داخل کرکے مسجد کے ساتھ میں واقع شرنگار گوری کی روزانہ پوجا اور درشن کے لئے اجازت مانگی تھی۔

Juma Namaz in Nuh: نوح کی جامع مسجد کے امام مولانا مفتی زاہد حسین نے نوح تشدد میں ہوئی گرفتاریوں سے متعلق کہا کہ پولیس نے غلط لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو شوبھا یاترا کے دوران ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کی آگ گروگرام، سوہنا، فریدآباد اور پلول تک پہنچ گئی تھی۔ اب ہریانہ حکومت نے نوح کے ایس پی کا ٹرانسفر کردیا ہے۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پرویڈیوپوسٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

 الہ آباد ہائی کورٹ سے گیان واپی مسجد احاطے کا سروے کرنے کے لئے اے ایس آئی کو ہری جھنڈی ملنے کے بعد آج (4 اگست) سے دوبارہ سروے کا کام شروع ہوگیا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ سے گیان واپی مسجد احاطہ کے اے ایس آئی سروے کے لئے  ہری جھنڈی ملنے کے بعد آج (4 اگست سے دوبارہ سروے کا کام شروع ہوگیا ہے۔

خبروں کے مطابق، ہریانہ کے پانی پت علاقے میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا ہے اور پورے علاقے کو بند کردیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے لوک سبھا رکن سشیل کمار رنکو کو لوک سبھا سے معطل کردیا گیا ہے۔ دراصل لوک سبھا میں دہلی سروس بل کے دوران ہنگامہ آرائی کی وجہ سے انہیں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے معطل کردیا ہے۔

مرکزی حکومت کی طرف لایا گیا دہلی سروس بل لوک سبھا میں منظور ہوگیا ہے۔ دہلی کی کیجریوال حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت اور ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا میں بل کو منظوری مل گئی۔