Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


عالمی یوم قدس کے موقع پربیت المقدس کی آزادی، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اورغزہ میں جاری غاصب اسرائیلی حکومت کی ظلم وجارحیت کے خلاف ایوان غالب دہلی میں آل انڈیا شیعہ کونسل کے زیراہتمام "قدس کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام ودنشوران ملت نے اپنی تقاریرکے ذریعہ فلسطین میں جاری وحشیانہ مظالم اورنسل کشی کے خلاف اپنی آوازبلند کی۔

سعودی رویت ہلال کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ آج 29 مارچ 2025 بروزسنیچر شوال کا چاند دیکھا گیا، لہذا 30 مارچ 2025ء بروزاتوارعید الفطر کی نمازادا کی جائے گی ان شاء اللہ۔

وقف (ترمیمی) بل کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اسے مسلمانوں پربراہ راست حملہ قراردیا ہے اورالزام لگایا ہے کہ اس سے ان کی جائیدادیں چھین لی جائیں گی۔ اویسی نے دیگرجماعتوں کو خبردارکیا ہے کہ اگروہ بل کی حمایت کرتے ہیں تو مسلمان انہیں معاف نہیں کریں گے۔

ہندوستان کے پڑوسی ملک میانمارمیں جمعہ کوزلزلے کے خوفناک جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ملک میں دوپہر7.7 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہرمانڈلے کے قریب تھا۔ اس کے بعد تقریباً 11 منٹ بعد 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ ان جھٹکوں میں اب تک 1000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دہلی ہائی کورٹ نے ملزم محمد سلیم خان کواپنی بیٹی کے امتحان فیس کے لئے پیسے کا انتظام کرنے سے متعلق 10 دنوں کی عبوری ضمانت دی ہے۔

رانچی میں آج اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اورجھارکھںڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کے درمیان ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ، کانکے روڈ پرہوئی، جودوگھنٹے سے زیادہ وقت تک چلی۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے راہل گاندھی پرپارلیمنٹ کے کام کاج رخنہ اندازی میں رخنہ اندازی کرنے کا الزام لگایا اورکرناٹک میں مسلمانوں کے لئے اعلان کئے گئے 4 فیصد ریزرویشن کو'لالی پاپ' بتایا۔ انہوں نے کہا کہ مذہب پرمبنی ریزرویشن آئین مخالف ہے۔

شبِ قدرایسی رات ہے کہ اس رات اللہ تعالیٰ مخلوق کی سال بھرکی تقدیرکا تعین کرتا ہے اور آنے والے پورے سال میں وقوع پذیرہونے والی زندگی، موت، خیروشر، عروج وزوال، ہدایت و گمراہی، روزی میں کشادگی و تنگی اور دیگر تمام مخلوقات کی تقدیر، ان کا وقتِ مقرر، ان کا رزق، ان کے اعمال اور ان کے اموال وغیرہ درج کر دیتا ہے۔

رائل چیلنجرس بنگلورنے چنئی سپرکنگس کو 50 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ یہ آئی پی ایل میں آرسی بی کی مسلسل دوسری جیت ہے۔ چیپاک اسٹیڈیم، چنئی سپرکنگس کا گڑھ رہا ہے اور یہاں آرسی بی نے چنئی کو آخری بار 2008 میں ہرایا تھا۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف معاملے کو خارج کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کا لازمی جزو ہے۔