Bharat Express

Reliance Jio Financial Service: صرف ڈیٹا نہیں، اب کرائے پر ملے گا لیپ ٹاپ اور فون، جانئے اس کا طریقہ

ریلائنس جیو کی طرف سے کرائے پر ڈاٹا، لیپ ٹاپ، فون سمیت دیگر ڈیوائس کو کرائے پر دیا جا رہا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کن کن یوزرس کو فائدہ مل سکتا ہے۔

Reliance Jio Financial Service: آپ اگرنیا فون یا لیپ ٹاپ خریدنا چاہتے ہیں تواب خریدنے سے پہلے ریلائنس جیو کی ایک ڈیل کے بارے میں جان لیجئے، جو آپ کے ہزاروں روپئے کی بچت سکتی ہے۔ دراصل، مشہور ٹیلی کام ریلائنس جیو کے ذریعہ ریچارج پلان کی سہولت کے علاوہ لیپ ٹاپ اور فون کرایے پر دیا جا رہا ہے۔ کمپنی کی طرف سے ایک اسپیشل سروس پیش کی گئی ہے۔ اس کے ذریعہ سستے کرایے کے ساتھ لیپ ٹاپ اور فون کو دستیاب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈیٹا کا بھی فائدہ مل سکے گا۔ آئیے آپ کو جیو کے رینٹل پلان کے بارے میں بتاتے ہیں۔

جیوکی طرف سے ایئرفائبرسروس کو پیش کیا جا رہا ہے، جوکہ ایک فائنانشیل سروس ہے۔ اس کے تحت رینٹل پلان کے ذریعہ سے کسی بھی لیپ ٹاپ، فون یا فائبرجیسی سہولیات کو آپ خریدنے کی جگہ رینٹ پر لے سکتے ہیں۔ حالانکہ اس سروس کا فائدہ چنندہ صارفین کو مل سکے گا۔

ان صارفین کو ملے گا رینٹل پلان کا فائدہ

جیو کی طرف سے ایئرفائبرسروس کے تحت لیپ ٹاپ اور فون کو کرایے پر دیا جا رہا ہے، لیکن اس کا فائدہ ہریوزرس نہیں اٹھاسکتا ہے۔ کرایے پر لیپ ٹاپ، فون یا ڈیٹا کی سہولت فائنانشیل سروس (جے ایف ایس) کے تحت صرف کارپورٹی کے لئے ہے۔

جیو فائنانشل سروس کیا ہے؟

ریلائنس انڈسٹری کی طرف سے فائنانشیل سروس کو پیش کیا جاتا ہے، جسے ڈاس سروس (DaaS Service) کے تحت پیش کیا جاتا ہے۔ جیو کی ڈاس فائنانشیل سروس کم خطرے کے ساتھ جانی جاتی ہے۔ اس سروس کو پیش کرنے کا مقصد ہرسیکٹرمیں فائنانشیل سہولت کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا ہے۔

جیو ڈاس سروس کیا ہے؟

جیو کی فائنانشیل سروس کو ڈاس کہا جاتا ہے۔ اس کے تحت جیوکی مالیاتی سروس ڈاس کہلاتی ہے۔ اس کے تحت لیپ ٹاپ، فون اور ڈیٹا ایک مقررہ وقت کے ساتھ کرائے پر لیا جا سکتا ہے۔ سروس کے تحت ڈیٹا، لیپ ٹاپ، فون اور دیگر ڈیوائسز کرائے پر دی جاتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں اسٹارٹ اپس یا چھوٹی کمپنیاں فائدہ اٹھاسکتی ہیں اور کرائے پر ڈیوائس لے سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read