جاپان میں زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے این سی آر میں پیر(22 جنوری) کی دیررات زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ آنے سے لوگ کافی دہشت میں نظرآئے۔ کئی لوگ رات کے وقت آئے زلزلہ کے بعد سڑکوں پرنکل گئے۔ نیشنل سیسمولوجیکل سینٹرکے مطابق، زلزلے کا مرکز چین کے جنوبی شنجیانگ میں تھا۔ ریکٹراسکیل پراس کی شدت 7.2 ناپی گئی۔ زلزلہ رات 11.39 بجے آیا۔ زلزلے کا مرکززمین سے 80 کلومیٹرکی گہرائی میں تھا۔
نیشنل سیسمولوجیکل سینٹرکے مطابق، اس سے قبل اتوار(21 جنوری) کوصبح 3:39 بجے، جنوب مغربی ہندوستانی رج پر6.2 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کا مرکززمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
Earthquake of Magnitude:7.2, Occurred on 22-01-2024, 23:39:11 IST, Lat: 40.96 & Long: 78.30, Depth: 80 Km ,Location: Southern Xinjiang, China for more information Download the BhooKamp App https://t.co/FYt0ly86HX@KirenRijiju @Ravi_MoES @Dr_Mishra1966 @ndmaindia @Indiametdept pic.twitter.com/E184snmSyH
— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) January 22, 2024
6 ماہ میں کئی بار دہلی-این سی آر میں آیا زلزلہ
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں دہلی-این سی آر میں کئی بارزلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ گزشتہ 6 ماہ کی بات کریں تو دہلی -این سی آر میں 5 اگست، 3 اکتوبر، 15 اکتوبر، 3 نومبر، 6 نومبر اور 11 نومبر کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ 3 نومبر کو نیپال میں زلزلہ آیا تھا، جس کی وجہ سے شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
زلزلہ آںے پراللہ کو یاد کریں
اگر آپ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہیں تو گھبرانے سے گریزکریں اورپرسکون رہیں۔ دعائیں پڑھیں اوراللہ رب العالمین کویاد کریں۔ اپنے گھرکے اندر ہی کسی ایک میزکے نیچے جائیں، اپنے سرکو ایک ہاتھ سے ڈھانپیں اور دوسرے ہاتھ سے میز کو اس وقت تک پکڑیں جب تک آپ کوجھٹکے محسوس نہ ہوں۔ جیسے ہی ہلنا بند ہوجائے فوراً باہرنکل جائیں۔ لفٹ کا استعمال نہ کریں۔ جب آپ باہر نکلیں تو عمارتوں، درختوں، دیواروں اورستونوں سے دوررہیں۔
بھارت ایکسپریس۔