Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


سپریم کورٹ میں وقف ترمیمی ایکٹ کی سماعت پرآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ ہم اس ایکٹ کو غیر قانونی مانتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سینٹرل وقف کونسل اور اسٹیٹ وقف کونسل کی تشکیل نہیں کی جائے گی اور وقف بائی یوزر کو ہٹایا نہیں جاسکتا ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسیٹرجنرل تشارمہتا نے پیش ہوکرعدالت سے استدعا کی کہ انہیں ابتدائی جواب اورمتعلقہ دستاویزات داخل کرنے کے لیے سات دنوں کی مہلت دی جائے، جسے عدالت نے منظورکرلیا۔

وقف ترمیمی قانون پرآج سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت عبوری حکم جاری کرنے کے موڈ میں آگئی تھی۔ عدالت کی اس خواہش پرمرکزی حکومت کی طرف سے عدالت میں پیش ہو رہے سالسٹر جنرل تشار مہتا نے اعتراض کیا۔ اس کے بعد عدالت نے حکم جاری نہیں کیا اور معاملے کل دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔

سپریم کورٹ میں وقف قانون کو چیلنج دینے والی 70 سے زائد عرضیوں پرسماعت ہوئی۔ مسلم فریق کی طرف سے بیشتر دلیلیں سینئر وکیل اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کپل سبل نے رکھی۔ چیف جسٹس سنجیوکھنہ کی قیادت والی تین رکنی بینچ اس موضوع کی سماعت کررہی ہے۔

عدالت نے تبصرہ کیا ہے کہ وقف بورڈ میں سابق ممبران کے علاوہ صرف مسلم ممبران ہونے چاہئیں، جس کی سالیسٹرجنرل تشار مہتا نے مخالفت کی۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے آج کوئی فیصلہ صادرنہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی کسی بورڈ کی مدت ختم نہیں ہورہی ہے۔ پی آئی ایل کی درخواستوں کی سماعت کے بعد اس طرح کے احکامات نہیں دیئے جانے چاہئیں۔ یہاں کوئی وقف بورڈ نہیں آیا ہے۔

جسٹس بی آرگوئی عہدہ سنبھالنے کے 6 ماہ بعد تک چیف جسٹس رہیں گے اور نومبر 2025 میں ریٹائرہوں گے۔ وہ شیڈول کاسٹ سے تعلق رکھنے والے دوسرے چیف جسٹس ہوں گے۔

راہل گاندھی نے ضلعی سطح کی سیاست کواہمیت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا ضلع صدرکوئی سمجھوتہ کرنے والا امیدوارنہیں ہوگا۔ وہ آپ لوگوں کی مدد سے ضلع چلائے گا۔ ضلع اس کے فیصلوں کے مطابق چلے گا۔ امیدوارکواوپرسے ہدایات نہیں ملیں گی۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ تنظیم اورالیکشن لڑنے والوں کے درمیان رابطہ ہو۔

مغربی بنگال کے مرشدآباد میں وقف قانون کے خلاف ہوئے احتجاج کے دوران ہوئے تشدد کے بعد ریاست کی صورتحال کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بی جے پی اورترنمول کانگریس آمنے سامنے ہیں اوردونوں ایک دوسرے پرالزام تراشی کررہی ہیں۔

سعودی عرب کی طرف سے حج پرجانے والے ہندوستانی عازمین حج کے لئے طے شدہ تقریباً 52 ہزار حج سلاٹ کو منسوخ کئے جانے کی رپورٹ کے بعد اپوزیشن کے کئی لیڈران نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔ اپوزیشن نے مرکزی حکومت سے اس معاملے میں سعودی عرب کے سامنے اس موضوع کو اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

بالی ووڈ اداکاراکشے کماران دنوں اپنی فلم کیسری چیپٹر-2 کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان انہوں نے دوست سلمان خان کے بارے میں بات کی ہے۔ اکشے کمارنے بھائی جان کے بارے میں کیا کہا، آئیے بتاتے ہیں۔