Bharat Express DD Free Dish

ہندوستان-پاکستان کے درمیان DGMO سطح کی بات چیت میں کیوں ہو رہی ہے تاخیر؟ 12 بجے ہونی تھی میٹنگ، نیا وقت آیا سامنے

وزیراعظم نریندرمودی کی رہائش گاہ پر وزیردفاع راجناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال، سی ڈی ایس اورتینوں افواج کے سربراہ کے ساتھ چل رہی ہائی لیول میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔

ہندوستان-پاکستان کے درمیان ڈی جی ایم او سطح کی میٹنگ اب شام میں ہوگی۔

نئی دہلی: ہندوستان-پاکستان کے مابین کشیدگی اور پھرسیزفائرکے اعلان کے بعد ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنس (ڈی جی ایم او) سطح کی بات چیت میں تاخیر ہو رہی ہے۔ بتایا کہ جارہا ہے کہ اب یہ میٹنگ شام میں ہوسکتی ہے۔ حالانکہ اس سے متعلق ابھی تک اس سلسلے میں کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ میٹنگ پہلے دوپہر12 بجے ہونی تھی، لیکن یہ میٹنگ 2 بجے تک نہیں ہوسکی ہے اور یہ میٹنگ اب شام میں ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نریندرمودی کی رہائش گاہ پر وزیردفاع راجناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال، سی ڈی ایس اورتینوں افواج کے سربراہ کے ساتھ چل رہی ہائی لیول میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ یہ میٹنگ ایک گھنٹۓ سے زیادہ تک چلی ہے۔ یہ میٹنگ 11 بجے شروع ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی جی ایم او کی میٹنگ سے پہلے یہ میٹنگ ہوئی تھی۔

ہندوستان-پاکستان جنگ بندی پر ہوگی بات چیت

ہندوستان اورپاکستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد، کل رات (11-12 مئی 2025) جموں وکشمیراورایل اوسی سے متصل دیگرعلاقوں میں امن کی صورت نظرآئی۔ کسی واقعے کی کوئی خبرنہیں ہے۔ پاکستان کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔ پہلگام حملے کے بعد پہلی بار سرحد پرپڑوسی ملک سے کوئی نقل وحرکت نظرنہیں آئی ہے۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے یہ اطلاع ملی ہے۔ آج دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوکے درمیان ہونے والی بات چیت میں جنگ بندی سے متعلق بات چیت ہوگی۔ اس میں دہشت گردی اورمسئلہ کشمیر پر بھی بات ہونے کا امکان ہے۔

پہلگام حملے کا ہندوستان نے دیا جواب

واضح رہے کہ 10 مئی کی شام کو ہندوستان اورپاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پردستخط ہوئے، جس کے بعد دونوں ممالک نے امن برقراررکھنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، تین گھنٹے کے اندر، پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اورکئی ہندوستانی شہروں پرڈرون حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔ ہندوستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرون کومارگرایا ۔پہلگام حملے کے بعد پاکستان جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں مسلسل فائرنگ کر رہا ہے جس کا ہندوستانی فوج منہ توڑجواب دے رہی ہے۔ 7 سے 10 مئی کے درمیان پاکستان نے کئی ہندوستانی فوجی اڈوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی، لیکن ایک بھی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔ وہیں ہندوستان نے پڑوسی ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

پاکستان کو پہنچا کافی نقصان

قابل ذکرہے کہ ہندوستان نے 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 26 شہریوں کی ہلاکت کے جوابی کارروائی کے طور پر’آپریشن سندور‘ شروع کیا تھا۔ اس کے تحت پاکستان اورپاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کوکامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ ہندوستانی فوج نے کہا کہ ان حملوں میں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرحملہ کیا گیا تھا۔ پاکستانی فوج اورشہریوں کو کسی طرح سے نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read