پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی فائل فوٹو۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ہندوستان-پاکستان کے درمیان سیزفائر کے اعلان کے بعد دیر رات پاکستانی عوام کو خطاب کیا۔ انہوں نے ہند-پاک کے درمیان جنگ بندی کا کریڈٹ امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کے علاوہ اسلامی ممالک کودیا۔ انہوں نے سبھی کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ زاید بن النہیان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان سبھی کا شکرگزار ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیواربن جاتے ہیں، ہندوستان نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، دنیا بھرمیں یہ واضح ہو گیا کہ پاکستانی قوم خودا اورغیرت مند ہے۔ شہبازشریف کا کہن ہے کہ ہم پربلاجوازجنگ مسلط کی گئی، ہندوستان کے الزامات پرتحمل اوربرداشت کا مظاہرہ کیا، ہندوستان نے شہری آباد کو نشانہ بنا کر ہمارے صبر کا امتحان لیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلگام واقعہ کو بہانہ بنا کر ہندوستان نے ہم پربلا جواز جنگ مسلط کی، حالیہ دنوں میں دشمن نے جوکیا وہ بزدلانہ اور شرمناک فعل تھا، دشمن کی جارحیت کا افواجِ پاکستان نے بھرپورجواب دیا، پاکستان نے شفاف اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی۔
ہندوستان سے متعلق کہی یہ بڑی بات
پاکستانی وزیرِاعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے واضح کردیا کہ جو ملاقات میزپرہونی تھی، اب میدان جنگ میں ہوگی۔ ہندوستان نے پاکستان کی حرمت کو پامال کرنے کی ناکام کوشش کی، ہندوستان نے ڈرون حملوں سے پاکستان کے صبرکا امتحان لیا، کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو ہم اپنی سر زمین کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔
شہباز شریف نے ایک بارپھر بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ایئربیسز دیکھتے ہی دیکھتے کھنڈرات بن گئے، افواجِ پاکستان نے چند گھنٹوں میں ہندوستان کی توپوں کو خاموش کردیا، پورا ملک پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ہے، پاکستان کو اصولوں کی بنیاد پرفتح حاصل ہوئی ہے، لمحۂ شکر ہے جس میں قوم نے افواجِ پاکستان پر محبت کے پھول برسائے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا اپنی اور قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں، چیف آف ایئراسٹاف ظہیربابراوران کے جوانوں کو شاباشی دیتا ہوں، افواجِ پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
